متفرقات

عرس مخدوم ملت اختتام پزیر

منکاپور/گونڈہ: ہماری آواز(محمد قمرانجم قادری فیضی)

حسب دستور ہر سال کی طرح امسال بھی مخدوم ملت آل رسول قطب زماں سندالاولیاء مظہر شاہ بھیکا مخدوم المت حضرت علامہ سید عبدالسبحان علیہ الرحمۃ والرضوان خانقاہ فردوسیہ چشتیہ بلہری شریف فیض آباد کا چھیالیسواں عرس مقدس سر زمین علاء الدین پور گلرہوا میں مورخہ /29 جنوری 2021بروز جمعہ/ پیر طریقت رہبر راہ شریعت غازی ملت خطیب ہندوستان حضور سید عبدالرب عرف چاند بابو مدظلہ العالی سجادہ نشین خانقاہ مخدومیہ فردوسیہ چشتیہ بلہری شریف فیض آباد کی سرپرستی میں نہایت تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا، جس کی صدارت خطیب باکمال حضرت علامہ محمدسعیدعلیمی صاحب قبلہ صدرالمدرسین جامعہ سبحانیہ علاءالدین پور،قیادت فضیلۃ الشیخ ماہر علوم وفنون حضرت علامہ الحاج تفسیرالقادری قیامی صاحب قبلہ سابق شیخ الحدیث جامعہ علیمیہ جمداشاہی بستی، نقابت کے فرائض نقیب ہندوستان حضرت قاری دلشاد فاروقی سبحانی ممبئی وحضرت مولانامحمدصدیق صاحب مشاھدی نے انجام دیئے،

جب کہ تلاوت کلام اللہ حضرت حافظ وقاری نورالعین سبحانی صاحب نے پیش کیا، اس عرس مقدس میں ملک کے مقتدر علماء شعرا خطباء نے شرکت فرمائی، جن میں خصوصی مقرر، خطیب دوراں عمدۃ الواعظین مفکر ملت حضرت علامہ مفتی کمال اختر صاحب قبلہ دارالعلوم نورالحق چرہ محمدپور فیض آبادنے اصلاح معاشرہ اھلبیت کی فضیلت پرمدلل مفصل عمدہ خطاب کیا/عاشق مخدوم ملت خطیب ہندوستان حضرت علامہ مفتی الحاج خلیل اللہ سبحانی سربراہ اعلی دارالعوام غریب نواز ممبئی نے حضورمخدوم الملت کے فضاٸل وکمالات پر نہایت معلوماتی خطاب کیا/

پیرطریقت رہبرراہ شریعت غازی ملت خطیب ہندوستان حضرت علامہ سیدعبدالرب عرف چاندبابوصاحب قبلہ نے بھی عظمت مولاۓ کاٸنات وفضیلت غوث پاک وتذکرہ مخدوم الملت نھایت نادرو نایاب و احسن اندازمیں پیش کیا ،خطیب اہل سنت ناشر مسلک اعلی حضرت علامہ اسلام فیضی صاحب قبلہ سبحانی نےبھی شرکت کی ، مداح رسول اکرم بلبل باغ مدینہ محترم محمدعلی فیضی سدھارتھ نگر، شاعر خوش فکر محترم اکمل مشاہدی بلرامپور، عندلیب گلشن رسالت محترم ترنم گونڈوی۔ شھنشاہ ترنم جناب تسلیم رضامشاھدی بلرامپور،بلبل باٍغ رسول محترم غلام جیلانی سبحانی، مداح رسول محترم محمدزماں لاثانی سبحانی،نے نعت ومنقبت کاخراج پیش کیا۔اس کے علاوہ علامہ عبیداللہ علیمی،حافظ وقاری رمضان علی فیضی، مفتی احمد منصور رضا صاحب قبلہ، علامہ غلام جیلانی،علامہ اختررضاعلیمی ،علامہ ڈاکٹرمحمدشفیق مشاھدی،حافظ محمدصدیق ،

مولانا ابوالکلام،مولانا محمدشمیم فیضی،مولانا نثاراحمدفیضی،مولاناحسان نوری،مولانامظفرسبحانی،مولاناعبدالوکیل سبحانی،مولاناشمس الدین فیضی، حافظ حکیم صبغة اللہ فیضی ڈاکٹرمحمدامین، مولانامحمدمسلم رضا، مولانا عبدالواجد سبحانی، مولانا عبدالغفارسبحانی، مولانا کریم اللہ سبحانی، مولانا عبدالوکیل سبحانی، ، مولانا نظام الدین سبحانی مولانا محفوظ احمدعلیمی ، مولانا مشتاق سبحانی وغیرہ شریک کانفرنس رہے نیز مریدین ومتوسلین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی بعدصلاة وسلام حضورپیرصاحب قبلہ کی رقت آمیز دعاٶں پرمحفل پاک کااختتمام ہوا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے