متفرقات

کسی کو بھی اس کے مذہب کی بنیاد پر پیچھے نہیں چھوڑا جائے گا:مودی

ہماری آواز دہلی
نئی دہلی، 22 دسمبر (پریس ریلیز) ملک کے وسائل کا تعلق ہر شہری سے ہےاور سب کو فائدہ پہنچنا چاہئےاور یہ کہ ملک کے وسائل کا تعلق ہر شہری سے ہےاور سب کو فائدہ پہنچنا چاہئے ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نریندرمودی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صدی تقریبات سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پرانھوں نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم نے سرسید کے اس بیان کو یاد کیا کہ‘ اپنے وطن سے لگاؤ رکھنے والے کا اولین فرض یہ ہے کہ وہ تمام لوگوں کی بہبود کے لئے کام کرے۔وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ بلا لحاظ ذات ، نسل یا مذہب ملک ایک ایسی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے جہاں ہر شہری کو آئین کے ذریعہ دیئے گئے حقوق کا یقین دلایا گیا ہے، کسی کو بھی اس کے مذہب کی وجہ سے پیچھے نہیں چھوڑا جانا چاہئے اور‘ سب کا ساتھ ، سب کا وکاس، سب کاوشواس’ عہد کی یہی بنیاد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے