ممبئی: ہماری آواز(محمد قمر انجم قادری) 27 دسمبر//
پریس ریلیز.رسول کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی محبت ایمان کا جوہر ہےایک مسلمان جس کے دل میں ذرہ برابر بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہو خواہ کتنا بڑا گنہگار کیوں نہ ناموسِ رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے خلاف ایک حرف بھی برداشت نہیں کرسکتاحب رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم مسلمانوں کے ایمان و یقین کے لئے سرچشمہ اور آخرت کے لئے بہترین ذخیرہ ہے،ان خیالات کا اظہار قائد ملت محافظ ناموسِ رسالت حضرت الحاج محمد سعید نوری صاحب بانی رضا اکیڈمی نے بروز سنیچر بعد ظہر بھیونڈی رضا اکیڈمی کے زیر اہتمام منقعدہ میٹنگ سے کیا آپ نے مزید کہا کہ کفار ومشرکین اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہوکر اہانت رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کررہے ہیں تاکہ فروغ اسلام پر روک لگ جائے،
لیکن یہ اپنے مقصد میں نہ کل کامیاب ہوپائے تھے نہ آج
نہ ہی قیامت کی صبح تک ہوپائیں گے توہین رسالت
مسلمانوں کے جذبات سے کھلواڑ کرنے کے مترادف ہے
نوری صاحب نے مزید کہا کہ محبت رسول ہی ہمارے لئے متاع زندگی ہے اس کے بغیر ہمارا کوئ وجود نہیں
لہذا دنیا میں کہیں بھی ہمارے نبی رحمت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے ناموس پر حملہ ہوگا ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے
ورلڈ جنرل سیکرٹری حضرت سعید نوری صاحب نے آگے یہ بھی کہا کہ ناموس مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی حفاظت کرنا رضا اکیڈمی کا اولین فریضہ ہےاور یہ ہمیشہ رہے گا جہاں جائیں گے جہاں بیٹھیں گے لبیک یارسول اللّٰہ علیہ وسلم کی صدا بلند کرتے رہیں گے آخر میں آپ نے عشقِ مصطفیٰ کے حوالے سے آفاقی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم اپنے نبی کے ناموس کیلئے نہیں کھڑے ہوں گے تو آنے والی نسلوں کو عشقِ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی الفت کا جام کیسے پلائیں گے لہذا بچوں کو ابھی سے حب رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا کادرس دیں بزرگ عالم دین حضرت مولانا مقصود عالم رضوی نے کہا کہ عشق رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا
لہذا گھر گھر مصطفیٰ جان رحمت صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے محبت کا پیغام دیاجائے رضا اکیڈمی بھیونڈی کے جنرل سکریٹری حضرت شرجیل رضا صاحب نے اس موقع پر کھل کر کہا کہ ناموسِ رسالت کے حوالے سے کوئی بھی گستاخی ہم برداشت نہیں کریں گےچاہے اس کیلئے ہمیں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنا پڑے آپ نے کہا کہ ہمارے نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ہمیشہ اخوت ومحبت کا پیغام دیا ہےاس لئے ہم امن پسند لوگ اپنے محبوب صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے فرمان پر عمل کرتے ہیں کسی بھی مذاہب کے رہنما کی توہین مسلمان نہیں کرتےمگر کچھ سرپھرے مسلمانوں کی خاموشی کو بزدلی کا نام دے کر توہین رسالت کرکے ہمارے مذہبی جذبات کو مجروح کرتے ہیں،جسے ہم ہرگز ہرگز برداشت نہیں کرسکتے مذکورہ نشست میں حضرت حافظ و قاری شمشیر عالم، حضرت مولانا کبیر الدین،حضرت قاری نورعالم ،حضرت قاری عبد الرحمٰن ضیائی ممبئی، رمضان سورٹھیا ممبئی،وقاص رضا رضا اکیڈمی بھیونڈی،مولانا عماد الدین قادری،مومن رضا،شاداب انصاری، محمد رئیس، عبد الرشید مومن، دیگر حضرات موجود تھےیہ اطلاع محمد عارف رضوی سکریٹری رضا اکیڈمی ممبئی نے دی ہے