تعلیم

خوش قسمت ہیں وہ والدین جن کے بچے حافظ قرآن بنتے ہیں: مولانا نعیم الدین فیضی برکاتی

مدرسہ دارالعلوم برکات غریب نواز کٹنی میں ختم قرآن کے موقع پر محفل کا انعقاد

مدھیہ پردیش27دسمبر(اسٹاف رپورٹر)دارالعلوم برکات غریب نواز میں جشن ختم قرآن کی مناسبت سے ایک بابرکت محفل کا انعقادکیاگیا۔مدرسہ کے ناظم اعلی حافظ اخترحسین صاحب نے سرپرستی جب کہ حافظ وقاری نورالہدی پیکر صاحب نے صدارت کے فرائض انجام دیے۔محفل پاک کاآغاز قرآن مقدس کی تلاوت سے ہوا۔متعلم عبد المجید اور مہتاب عالم نےاپنی بہترین لب و لہجے میں نعت ومنقبت کے گلدستے پیش کیے۔اس کےبعد مدرسہ کے استاذو مفتی نعیم الدین فیضی برکاتی نے قرآن مجید وحافظ قرآن کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ قرآن اگر پہاڑوں پر نازل کیا جاتا تو وہ بھی پاش پاش ہوجاتا مگر قرآن اور صاحب قرآن کا اعزاز ہے کہ اسے  یاد کرنے والوں کے لیے آسان اور ان کے سینوں میں محفوظ فرمادیا۔مزید انہوں نےبچوں کے والدین کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمت ہیں وہ والدین جن کے بچے حافظ قرآن بنتے ہیں۔حدیث شریف میں ہیں کہ قیامت کے دن ان کے والدین کے سروں پر سورج سے زیادہ چمکنے والا تاج ہوگا۔مولانا نے اپنی خطاب میں مدرسین کی فضیلت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ سب سے بہترین قرآن کو پڑھنے اور پڑھانے والا ہے۔اخیر میں مدرسہ کے ہونہار استاذ قاری غلام مصطفی رضوی صاحب نےاپنی مسحور کردینے والی آواز سے صلاة وسلام پڑھایا اور فاتحہ خوانی اوردعاپر مجلس کا اختتام ہوا۔محفل میں مسجد کے امام حافظ توفیق صاحب ،مولانا تبریز صاحب آفاقی،موذن سہیل احمد،ایڈوکیٹ محمد افضل،اشتیاق احمد(اپکار ٹرانسپورٹ،پیام الدین،محمد مقصود،محمد شفیق بھائی کانچ والے،انجینیئر محمد افروز،فیض خان اور حاجی نثار صاحب وغیرہ خصوصیت کے ساتھ موجود رہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے