نئی دہلی: ہماری آواز(نامہ نگار) 13 جنوری// عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر اور معروف عالم دین مولانا مقبول احمد سالک مصباحی کے بھیتجے مولانا غلام نبی مصباحی کو جو اہر لال نہرو یونیورسٹی سے عربی زبان وادب میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی گئی ہے۔کرونا اثرات کی وجہ سےگوگل زوم پر موصوف کا کامیاب آن لائن وائیوا ہوا۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایکس ایچ۔او۔ڈی،ڈاکٹر پروفیسر زبیر احمد فاروقی نے 28/ اکتوبر کووائیوا لیا۔اور 18/ نومبر کو ڈگری اور اعزاز کا یونیورسٹی کی جانب سےاعلان کیا گیا۔ موصوف کے مقالے کاموضوع تھا”ادب اطفال میں معاصر موضوعات“۔موصوف نے بڑی محنت اور دیدہ ریزی سے ایک مبسوط تحقیقی مقالہ لکھا جس کی تمام ممتحنین نے تحسین وآفرین کی۔اور اعلی معیار سے نواز۔موصوف نے یہ مقالہ ڈاکٹر پروفیسر قطب الدین ندوی ایسوسی ایٹ پروفیسر عربک ڈپارٹمنٹ جواہرلال نہرو یونیورسٹی کی نگرانی میں لکھا۔ڈاکٹر صاحب بہت ہی اچھے نیچر کے انسان ہیں انھوں نے بڑی مہربانی اور ایماند اری سے موصوف کی مقالہ نگاری میں مدد کی،اور بروقت تمام کاروائیوں کو آگے بڑھانے میں پوری فیاضی سے کام لیا اورہر گز ہرگز کسی بھی طرح سے پریشان نہیں کیا،جیسا کہ اکثر طلبہ شکار ہوجاتے ہیں۔
مولانا غلام نبی مصباحی ازہر ہندالجامعۃ الاشرفیہ،مبارک پورکے ممتاز فاضلین میں سے ہیں۔انھوں نے 2004ء میں مادرعلمی الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور سی فاضل کی ڈگری حاصل کی۔اس کے بعد2005اور2006میں عالمی شہرت یافتہ اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ جامعہ حضرت نظام ا لدین اولیا،ذاکر نگر نئی دہلی سے کلیۃ الادب العربی والدعوۃ الاسلامیہ،میں اسپیشیلائزیشن کیا۔ 2007ء سے 2009ء کے دوران جامعہ ملیہ اسلامیہ سے بی۔عربک آنرس کا کورس ممتاز نمبروں سے پاس کیا2010ء تا2011ءمیں جامعہ سے ہی ایم اے عربک بھی ممتاز نمبروں سے پاس کیا۔2014ء میں نہ صرف جواہر لعل نہرو یونیورسٹی سے ایم فل کالاجواب مقالہ لکھ کر اپنے اساتذہ سے خراج تحسین حاصل کیابلکہ بی ایڈ کی اہم ترین ڈگری بھی ممتاز نمبروں سے حاصل کی۔ 2015ء سے 2020ء تک جواہر لال نہرو یو نیورسٹی سے ہی اپنی تعلیمی زندگی کاآخری میدان سرکیا۔اج وہ بجاطور پر ایک کامیاب ریسرچ اسکالر اور ڈاکٹر کہلائے جانے کے مستحق ہیں۔
موصوف کی اس کامیابی پر ان کے اہل خانہ دوست واحباب اور اساتذہ میں کاخوشی محسوس کی جارہی ہے۔مواصوف فی الحال جھارکھنڈ کے ایک اسکول میں بہ حیثیت ٹیچرپوسٹیڈ ہیں۔موصوف کاتعلق مہراج گنج ضلع کے ایک متوسط گھرانے سے ہے، تعلیمی زندگی میں سخت جد وجہد کرنی۔ پڑی، معاشی لحاظ سے ہمیشہ تنگ دامانی رہی ،زندگی کے اس کڑی دھوپ میں توکل علی اللہ ہی ہمیشہ مایہ افتخارتہا۔ والدین کا بیک گراؤنڈ بھی تعلیمی نہیں رہا ہے مگر اللہ تعالی نے اپنے فضل و کرم سے ساری مشکل اسان کردی اور ذاتی قابلیت کی۔ بنیاد پر کم پٹیشن پاس کرکے حکومت بہار کی۔ نوکری حاصل کی۔ اللہ تعالی ان کو نظر بد سے محفوظ ومامون فرمائے۔آمین
کلمات تہنیت:منجانب،غلام رسول انصاری (والد محترم)مولانامقبول احمد سالک مصباحی (عم محترم)مولانا بدرالدجی مصباحی (خیر آباد)مولانا صدر الوریٰ مصباحی (الجامعۃ الاشرفیہ،مبارک پور)ڈاکٹر عبدالسلام قادری علی گڑھ مسلم یونیورسٹی،ڈاکٹر سراج احمد مصباحی (جامعہ ملیہ اسلامیہ)انجینیر ابوالکلام انصاری،انجینیر محمد طبرانی،انجینیر پرویز اختر انصاری (میرٹھ)،انجینیر محمد غلام جیلانی (غازی آباد)محمد رضا انصاری،محمد شفیع انصاری،محمد رفیع انصاری،محمد شمس الدین انصاری،حافظ کفایت اللہ انصاری،حافظ طیب علی انصاری،محمد علقمہ یاسر انصاری،امتیاز احمد انصاری