میرے والدین کے نام
جن کی دعاوں کو اپنی زندگی کا سائبان بنا کر میں نے زندگی جینے کا شعور سیکھا
اللہ ہم سب کے والدین کا سایہ ہم پر دراز فرمائے۔ آمین ثم آمین
نتیجۂ فکر: محمد شاہ نواز امجدی
دھولیہ مہاراشٹر
فون نمبر: 9044934341
یہ عظمتیں یہ رفعتیں یہ شان تم سے ہے
میری زندگی کی خوشیاں میری آن تم سے ہے
میں ناتواں و ناداں کرتا بھی کیا جہاں میں
جو کچھ ہوں آج میں بھی میرا نام تم سے ہے
میرے راستے کے پتھر سر راہ اب ہیں گلشن
اس پھول سی سڑک کی پہچان تم سے ہے
میں اپنی عادتوں سے بدنام ہوں جہاں میں
عظمت ہے میری جس جا وہ نام تم سے ہے
رہتا ہوں ہر بلا سے محفوظ میں دہر میں
بچتا ہوں ہر الم سے یہ شان تم سے ہے
اب مانگتا ہوں میں بھی ہر دم یہی دعائیں
سایہ رہے سلامت یہ جہان تم سے ہے
ہے نواز کا جہاں میں شہرہ تیری وجہ ہے
میرے نام کی بلندی یہ شان تم سے ہے