مضامین و مقالات

تمام تَر مسائل کا عملی حل

ابو المتبسم ایاز احمد عطاری، پاکستان

جب تک ہماری سانس جاری ہے تب تک ہم اداس بھی ہوتے رہیں گیں ، پریشان بھی ہوتے رہیں گیں ، دُکھی بھی ہوتے رہیں گیں ، سخت روّیے بھی آتے رہیں گیں ، دل شکنی بھی ہوتی رہے گی ، تنقیدیں بھی ہوتی رہیں گیں ،مشکلات بھی آتی رہیں گیں :-

ان تمام تر مسائل کا حل صرف آپ اور میرا مضبوط ہونا ،
ڈٹے رہنا ، مقابلہ کرتے رہنا ، خود اعتمادی کا ہونا ہے ۔

آپ حوصلہ رکھیں یقین مانیں میرے بھائیو!! یہ تمام مسائل کچھ بھی نہیں ، اور یہ بُرے بھی نہیں۔

یہ مسائل سب کے ساتھ ہوتے ہیں ، صرف آپ کے ساتھ نہیں ہیں ۔

ایسی صورت حال میں آپ یہ کریں کہ اس مسئلے کا حل کیا ہے
اس سے خود کو باہر کیسے نکالو
خود کو بہتر کیسے کرو
بس آپ کی تمام سوچوں کا رُخ بہتری کی طرف ہو ؛
آپ کا فوکس حل کی طرف ہو ؛

سب سے پہلے اس کا حل سوچیں پھر اس پر عمل کریں :-
ان شاءاللہ عزوجل
آپ ان سب مسائل سے باہر ہوجائیں گیں۔

میرے پیارے دوستو !! یاد رکھیں ؛ اس دنیا میں ہاتھ پکڑنے والے بہت کم ملتے ہیں ؛ خوشی دینے والے بہت کم ملتے ہیں ؛ آپ کو کوئ بھی ہمیشہ خوش نہیں رکھ سکتا ؛
ہمیشہ کوئ بھی سہارا نہیں دے سکتا ؛ غمگسار بہت ہی کم ملتے ہیں ؛ کوئ بھی آپ کو ہمیشہ ہنسا نہیں سکتا ؛ ہمیشہ کیلئے آپ کے ساتھ کوئ بھی نہیں ہوتا ؛

بس ایک ہے جو آپ کو مضبوط بنانے اور ہمت و حوصلہ دینے اور خوش رکھنے والا ہے ؛
وہ ہیں آپ خود ۔

جی ہاں !! بالکل ایسا ہی ہے ؛ بس آپ خود سے مخلص ہو جائیں ،
خود پہ بھروسہ کریں ،
خود کو جانیں ،
آپ بہت بڑی چیز ہیں اگر آپ نے خود کو جان لیا تو –

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے