تعلیم

سی۔بی۔ایس۔ای۔ کی دسویں اور بارہویں کلاس کے اسکول 18 جنوری سے کھلیں گے

ہماری آواز/ نئی دہلی: 13 جنوری (پریس ریلیز) دہلی حکومت نے بدھ کو سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے امتحانات اور دیگر پریکٹیکل کے پیش نظر 18 جنوری سے دسویں اور بارہویں کلاسوں کے لئے پریکٹیکل، پروجیکٹ، کاؤنسلنگ وغیرہ کے لئے اسکول کھولنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا وزیر تعلیم منیش سسودیا نے آج ٹویٹ کرکے اس معاملے میں اطلاع دی۔
مسٹر سسودیا نے بتایا کہ "دہلی میں سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات اور پریکٹیکل کے پیش نظر 18 جنوری سے دسویں اور بارہویں کلاسوں کے لئے پریکٹیکل، پروجیکٹ اور کاؤنسلنگ وغیرہ کے لئے اسکول کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے ، صرف والدین کی رضامندی سے ہی بچوں کو بلایا جاسکے گا۔ بچوں کو آنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔‘‘
حکومت نے اس سلسلے میں ایک معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) بھی جاری کیا ہے جس پر تمام اسکولوں کو عمل کرنا ہوگا۔ آپ کو یہ ریکارڈ رکھنا ہوگا کہ کون سے بچے اسکول آرہے ہیں ، لیکن یہ حاضری کے لئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔
ایس او پی کے مطابق اسکول کے صحن میں کورونا سے متاثڑ کسی بھی بچہ یا ملازم کو آنے کی اجازت نہیں ہوگیْ۔ دروازے پر تھرمل اسکریننگ لازمی ہوگی۔ اسکول کے داخلہ دروازوں ، کلاس روم ، لیبارٹری اور عوامی سہولیات والی جگہوں پر ہاتھوں کی صفائی کا انتظام لازمی ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے