ازقلم: فیضان علی فیضان، پاک
شکریہ رمضان تیرا الوداع اب الوداع
ہے یہی حُکمِ خدا الوداع اب الوداع
برکتیں لایا تھا تُو اور خوب بانٹِیں برکتیں
سب کی جھولی بھر چلا الوداع اب الوداع
تیرے آنے سے یہاں روشن رہے صبح و شام
تھے یہ دن سب سے جدا الوداع اب الوداع
قرآں بھی نازل ہوا یاں تیرے ہی ایام میں
تھا تُو لایا معجزہ الوداع اب الوداع
تھے عبادت کے یہ دن، راتیں خدا کے ذکر کی
کر کے بے رونق چلا الوداع اب الوداع
تھے یہ چند گنتی کے دن، ہے یہ فرمانِ خدا
خود خدا اسکی جزاء الوداع اب الوداع
پھر ملیں گے انشاء اللہ اگلے سالوں میں فیضان
پھر یہ دن لائے خدا الوداع اب الوداع