بندیشرپور،سدھارتھ نگر: 15 اگست/ہماری آواز(نامہ نگار) آج صبح تقریباً 8 بجے دارالعلوم کی پرشکوہ عمارت کے بالائی حصہ پر قومی پرچم کشائی کی گئی اور ملک کے قومی ترانے گنگنائے گئے۔ اس موقع پر دارالعلوم کے اساتذہ، طلبا اور اراکین کے ساتھ ساتھ قرب و جوار کے بااثر لوگوں نے جشن آزادی میں شریک ہوکر ملک کی آزادی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے مجاہدین کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دارالعلوم کے پرنسپل علامہ صاحب علی چترویدی نے کہا کہ یہ وطن ہمارا ہے ، ہم نے اپنی خون سے اس کی آب کاری کی ہے پھر چاہے وہ 1857 کا انقلاب ہو یا 1947 کی جنگ آزادی؛ ہر ایک تحریک آزادی میں ہم پیش پیش رہے۔ لہذا کوئی یہ کہنے کی جرات نہ کرے کہ یہ ملک کسی ایک فرقہ کا ہے۔ اسی لیے ہم ہر سال جشن یوم آزادی مناتے ہیں اور ہمیشہ مناتے رہیں گے۔
اخیر میں ملک و ملت کی امن و سلامتی کے لیے دعائیں ہوئیں اور مٹھائی وغیرہ بچوں میں تقسیم کیا گیا۔