کلکتہ: 11اپریل، ہماری آواز(نامہ نگار) اپنی بے خوف اور دلچسپ بیان کے لیے مشہور زمانہ مقرر بلبل بنگال علامہ محمد حینف قادری کا کل شام 7بجے انتقال پرملال ہوگیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
موصوف اپنے دلچسپ اور بے خوف تقریر کے لیے جانے جاتے تھے، اصلاح معاشرہ ہو تردید بدمذہباں ہر میدان میں ان کا منفرد انداز دلوں کو لبھاتا ہوا نظر آتا تھا تو کبھی ان کے بے باک جملے دلوں کو اس قدر جھنجھوڑتے تھے کہ دل و دماغ میں ایک عجیب انقلاب بپا کردیتی تھیں، یقینا آپ کی وعظ و نصیحت نے ایک زمانہ کو مستفیض کیا۔ اللہ رب العزت موصوف کی مغفرت فرماکر درجات کی بلندی عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامینﷺ