متفرقات

جلپائی گڑی میں تین گاڑیوں کی ٹکر سے 13 لوگوں کی موت، 18 زخمی

کلکتہ: 20 جنوری(پریس ریلیز) مغربی بنگال کے جلپائی گڑی ضلع میں دھوپگڑی کے نزدیک منگل کی رات کہرے کی وجہ سے تین گاڑیوں کی ٹکر سے 13 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 18 دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کل رات قریب پونے دس بجے دھوپگڑی کے نزدیک بولڈر سے لدے ٹرک کی دوسری سمت سے آرہی منی ٹرک سے ٹکر ہوگئی اور اسی کے فوراً بعد ایک کار بھی ٹکرا گئی۔ حادثے میں 13 لوگوں کی موت ہوگئی اور 18 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے راحت اور بچاؤ اور کا کام شروع کیا۔ زخمیوں کو دھوپ گڑی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا،جہاں سے انہیں جلپائی گڑی کے اسپتال میں ریفر کردیا گیا۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے