متفرقات

مہاراشٹر گورمنٹ بقرعید کے تعلق سے مسلمانوں کی تشویش دور کرے

 قربانی کے جانوروں کو لانے اور فروخت کرنے کی اجازت اور سہولت فراہم کرے:مفتی منظورضیائی

پریس ریلیز ممبئی:عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر اور علم ہنر فاؤنڈیشن کے چیئر مین مفتی منظور ضیائی نے عیدالضحیٰ کے موقع پر قربانی اور جانوروں کی خرید وفروخت کی اجازت کے تعلق سے غیر یقینی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت مہاراشٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلمانوں میں موجود بے چینی اور تذبذب کو دور کرے اور بقرعید کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی منڈی لگانے اور جانوروں کی خریدو فروخت کی کھلی اجازت دے  اور  قربانی کے حوالے سے گذشتہ سال کچھ ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوگئی تھی اس لیے اس بار حکومت اور مسلمان  ہر ایک یہ یقینی بنائیں کہ اس باراُس کا اعادہ نہ ہو  اور مفتی صاحب نے کہا کہ کورونا سے جو بدترین صورتحال پیدا ہوئی  ہے اُس سے ہم سب واقف ہیں اور حکومت نے جو پابندیاں عائد کی ہیں اُس پر عمل پیرا بھی ہیں۔مفتی صاحب  نے کہا کہ قربانی مسلمانوں کا ایک اہم دینی فریضہ ہے لہذا حکومت کو ایسا راستہ نکالنا چاہئے جس سے کورونا کے متعلق ڈبلیوایچ او کی ہدایات پر عمل در آمد ہو اور مذہبی فریضہ کی ادائیگی کا بھی راستہ نکل آئے اور جس طرح  ماہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کے موقع پر اور جمعہ کے دن مسلمان کورونا کی روک تھام کے لیے حکومت کی عائد کردہ پابندیوں پر عمل کرتے رہے ہیں  عید الضحیٰ کے موقع پر بھی یقینی طور پر اس کا خیال رکھیں گے۔آپ نے مزید کہا کہ ابھی ایک ماہ سے زائد  کا وقت بچا ہوا ہےاس لیے حکومت متعلقہ محکموں کے افسران،پولیس،مسلم رہنماؤں اور این جی او وغیرہ سے بات چیت کرکے لائحہ عمل تیار کر سکتی ہے اور آپ  نے آخر میں کہا کہ جانوروں کی خریدو فروخت ایک اہم معاشی سرگرمی  ہے اگر جانوروں کو لانے لیجانے  والے ٹرکوں اور گاڑیوں کو جگہ جگہ روکا گیا اور پریشان کیا گیا تو اس سے تاجروں کو کافی نقصان ہوگا اور اس اہم مذہبی فریضہ کی ادائیگی میں دشواری ہوگی اس لیے حکومت مہاراشٹر جلد سے جلد اس مسئلہ کا ایسا قابل قبول حل نکال لے کہ جس سے نہ تو لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا ہو اور نہ ہی مسلمانوں کو ان کے مذہبی فریضے کی ادائیگی میں روکاٹ آ سکے۔   اور لوگوں سے گزارش ہیکہ کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں,اور بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں حکومت کی ہدایت اور گائیڈ لائنز کو ہرگز نظر انداز نہ کریں۔ کورونا سے بچاؤ اور انتظامات  کے نام پر صرف خانہ پرتی نہ کریں بلکہ ماسک، سوشل ڈسٹینسنگ کا مکمل خیال کریں ۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے