متفرقات

جمال ڈیہہ چافہ میں جشن عیدمیلاد النبی کا انعقاد

سدھارتھ نگر: ہماری آواز(محمد قمر انجم قادری)

مورخہ/19 دسمبر بروزسنیچر 2020 کو سر زمین جمالڈیہہ چافہ پوسٹ بڑھنی بازار چافہ ضلع سدھارتھ نگر میں جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم فاتحہ چہلم مرحوم نورالحسن کے موقع پر انعقاد کیاگیاتھا، جس میں ملک وملت کے مایہ ناز خطیب اور شعراء کرام تشریف لائے تھے، جس کی صدارت، جامع معقولات ومنقولات حضرت علامہ مولانا صوفی عبدالرحمن مشاہدی مصباحی صاحب قبلہ نے فرمائی، جس کاآغاز تلات کلام اللہ سے فخرالقراء حضرت حافظ وقاری جمیل احمد صاحب قبلہ نے کی،اور نظامت کے فرائض ادیب شہیر حضرت علامہ مولانا عرفان علی نظامی صاحب قبلہ نے انجام دئے،بعدہ ازاں حضرت علامہ ذاکرحسین فیضی صاحب قبلہ نے نعت پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پیش کی، اور سامعین نے خوب دادو تحسین سے نوازا، خصوصی خطابت خلیفہ تاج الشریعہ خطیب ہندوستان حضرت علامہ مفتی مسیح الدین حشمتی صاحب قبلہ صدر شعبہ افتاء الجامعۃ الغوثیہ عربی کالج اترولہ ضلع بلرامپور یوپی نے کیا، آپ نے قرآن پاک کی مشہورآیت کریمہ و بشرالذین اذا اصابتھم مصیبۃ قالوا ان لللہ وانا الیہ راجعون، کواپنا موضوع سخن بناکر خطاب کیا اور فرمایاکہ انسان کی فطرت ہے جب چوٹ لگے تو تکلیف ہوتی ہے، جب بیٹےکا انتقال ہو تو تکلیف ہوتی ہےمزید آیت کریمہ کی تشریح کرتے ہوئے فرمایاکہ، جب تمہیں کوئی مصیبت پہنچے جب تمہیں بلائیں گھیر لیں، جب تمہیں مصیبت والائم کے پہاڑ دبوچ لیں تو یہ ان للہ واناالیہ راجعون، پڑھاکرو، نیز حدیث پاک میں ہے کہ مصیبت و پریشانی کے وقت یہ دعا پڑھا کرو يقینا ہم اللہ ہى كى ملكيت ہیں اور اسى كى طرف لوٹ كر جانے والے ہیں۔اے اللہ مجھے ميرے اس صدمے یا تكليف كا اجر دے اور بدلے ميں مجھے اس سے زيادہ بہتر دے،رنج و غم اور مصیبت و پریشانی کی گھڑیاں چند روزہ اور عارضی ہوا کرتی ہیں، جبکہ راحت و سکون اور خوشحالی کو مستقل مؤمن کی میراث قرار دیا گیا ہے۔ اس لئے جب بھی کبھی اپنوں کے طفیل یا غیروں کی سازش کے تحت ناموافق حالات اور غیرمناسب صورتحال سے دوچار ہونا پڑے تو ہرگز ہرگز پست ہمت اور رنجیدۂ خاطر نہ ہوں، بلکہ ایسے وقت میں پہلے سے زیادہ مضبوطی اور قوت ارادی کے ساتھ اپنے موقف پر قائم اور اعلی پیمانے پر صبر و ضبط کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور اپنے برے حالات کو اچھے حالات میں تبدیل کرنے کی ہر ممکن کوشش اور جدو جہد کریں۔نیز آپ نے قرآن واحادیث کی روشنی میں مدلل ومفصل خطاب فرمایا جس کس سن کر سامعین خوب محظوظ ہوئے،آپ سے پیشتر حضرت علامہ مولانا حافظ وقاری جمیل احمدصاحب قبلہ نے بھی بہت ہی شاندار اور لاجواب خطاب کیا، نیز شاعرہندوستان حضرت صدام راہی بستوری صاحب نےنعت پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے خوبصورت اشعار پیش کرکے خوب دادوتحسین حاصل کی اور حضرت مولانا معراج احمدحشمتی صاحب نے بھی نعت پاک صلی الله تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پیش کئے،اس کے بعد صلاۃ وسلام کا حسین خراج عقیدت پیش کیاگیا پھر دعاکی گئی،اور شیرنی تقسیم کی گئی، اس جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم میں ان حضرات کے علاوہ، حضرت مولانا کرم حسین فیضی صاحب قبلہ، اور حضرت علامہ مولانا صابرعلی علیمی صاحب، اور (نمائندہ شان سدھارتھ محمدقمرانجم فیضی) ،حضرت سفیر احمدحشمتی،حضرت حافظ خالدرضا، حضرت رضوان احمد،حضرت حافظ مہتاب عالم، حضرت غلام محی الدین،حضرت فیضان رضا، حضرت جمال احمد بھی زینت اسٹیج تھے، مزید گاؤں کی خواتین اور مردحضرات نے بھی شرکت کی سعادت حاصل کی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے