متفرقات

رام گڑھ: مدرسہ اہل سنت نورالاسلام میں عرس قائد اہل سنت بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا

علامہ کے مشن کو فروغ دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے:ابوہریرہ رضوی مصباحی

23 ستمبر بروز جمعرات کو مدرسہ اہل سنت نوراالاسلام، ڈرگی[رام گڑھ] میں بانی مساجد و مدارس کثیرہ رئیس القلم حضرت علامہ ارشد القادری علیہ الرحمہ کے عرس کے موقع پر ان کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا.
صبح قرآن خوانی ہوئی، اس کے بعد محفل کا آغاز حضرت حافظ و قاری عارف رضا صاحب نے تلاوت قرآن پاک سے کیا.
اس کے بعد نقیب اہل سنت حضرت منور سیفی صاحب نے علامہ علیہ الرحمہ کا تعارف پیش کیا، اور ان کی خدمات پر روشنی ڈالی.
اس کے بعد یکے بعد دیگرے
حضرت مولانا سنجر غوثی،حضرت حافظ آصف رضوی،حضرت صبا احمد صبا، حافظ عارف رضا اور آخر میں شاعر اہل سنت حضرت امجدرضا امجد نے اپنے مخصوص لبو لہجے میں کلام تاج الشریعہ اور منقبت علامہ کی شان پیش کیا.
بزم کی آخری کڑی حضرت مولانا ابوہریرہ رضوی مصباحی صاحب نے علامہ کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی اور طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے انھیں ایک ہدف متعین کرنے کو کہا اور علامہ کے نقش قدم پر چلنے کے لیے ان کی کتابوں اور ان کی حیات کا مطالعہ کرنے کو کہا-اگر کچھ کرگزنے کا جذبہ ہے تو حضرت علامہ ارشد القادری علیہ الرحمہ کو اپنے لیے نمونہ عمل بنائیں انھیں اپنا رول ماڈل بنائیں.
صلاۃ و سلام کے بعد حضرت مولانا ابوہریرہ رضوی مصباحی کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا.

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے