متفرقات

صدقۂ فطر 60 روپیے فی کس: ضلع ادارہ شریعہ رام گڑھ(جھارکھنڈ)

رام گڑھ: 15 اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز)

2/ رمضان المبارک 1442ھ مطابق 15/ اپریل 2021ء بروز جمعرات بوقت 2 بجے ضلع ادارہ شریعہ رام گڑھ میں ایک اہم نشست ہوئی، جس کی صدارت حضرت مولانا الحاج محمد حبیب عالم رضوی صاحب صدر ضلع ادارہ شریعہ رام گڑھ نے فرمائی۔ جس میں ضلع رام گڑھ کے متعدد مفتیان کرام، علمائے عظام، اور آئمہ مساجد نے شرکت فرمائی ۔

تمام شرکاء نے فقہی تناظر اور شریعت کے اسلوب و احکام کے مطابق مشورے دیئے، سبھوں کے باہمی مشورے سےاور حالاتِ حاضرہ و بازار میں گیہوں کی جو متوسط قیمت ہے اسی کے مد نظر یہ بات طے ہوئی کہ امسال صدقہ فطر 60/ روپے فی کس رکھا گیا ہے۔
لہذا آپ تمامی حضرات سے پر خلوص گزارش ہے کہ صدقہء فطر اپنے اور اپنے اہل و عیال کے طرف سے ادا کریں، اور ساتھ ہی ساتھ اپنے زکوٰۃ و صدقات کے روپیوں کو ضرورت مندوں کے ساتھ ساتھ مدارس اسلامیہ کا بھی بڑھ چڑھ کر تعاون کریں۔

نشست میں جو علمائے کرام شریک ہوئے ان میں چند مندرجہ ذیل ہیں :

حضرت مولانا الحاج محمد حبیب عالم رضوی صاحب
حضرت مفتی محمد اظہار احمد امجدی صاحب
حضرت مولانا الحاج محمد کلیم الدین مصباحی صاحب
حضرت مولانا انور حسین قادری صاحب، حضرت مفتی عبدالقدوس مصباحی صاحب،
حضرت مولانا صدیق القادری صاحب
حضرت قاری مشتاق محشر صاحب
حضرت مولانا محمد صابر علی رضوی
حضرت مولانا ابو ہریرہ رضوی مصباحی

محمد مشتاق محشر
ترجمان : ضلع ادارہ شریعہ رامگڑھ
بتاریخ 2/رمضان المبارک سن 1442ھ مطابق 15/ اپریل 2021.
بروز جمعرات

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے