متفرقات

مدرسہ اہل سنت اصلاح المسلمين میں جشن قائد اہل سنت

23/ستمبر 2021 بروز جمعرات کو مدرسہ اہل سنت اصلاح المسلمين منواں{رام گڑھ} میں رائس القلم، مناظر اہل سنت حضرت علامہ ارشد القادری علیہ الرحمہ کو یاد کیا گیا، ان کے نام کی محفل سجائی گئ.
بزم قائد اہل سنت کی شروعات تلاوت کلام اللہ سے ہوا.
اس کے بعد مدرسہ اہل سنت اصلاح المسلمين کے طالب علم حسنین رضا و ندیم رضا نے نعت کے گلدستے پیش کیے.
اس کے بعد حضرت قاری سرفراز جامی نے علامہ صاحب کی شان میں منقبت کے اشعار پیش کیا، پھر قاری غلام حیدر نوازی نے منقبت کے کچھ اشعار پیش کیے.
آخر میں علامہ ارشد القادری علیہ الرحمہ کے رخ حیات کی چند جھلکیاں حضرت مولانا عبدالمصطفی مصباحی نے اپنی تقریر ذریعہ پیش کیا. انھوں نے کہا کہ علامہ نے ہندو بیرون ہند میں اہل سنت کا پرچم بلند کیا، ان کی خدمات عالم اسلام کو محیط ہے.
نقابت کے فرائض نقیب اہل سنت حضرت قاری مشتاق محشر نے انجام دیئے.
سلاۃ وسلام کے بعد مولانا عبدالمصطفی مصباحی نے دعا کی.

رپورٹ-تابش رضا

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے