متفرقات

علامہ حفیظ اللہ خان اشرفی سلسلہ اشرفیہ کے بے لوث سپاہی تھے: مولانا سالک مصباحی

نوتنواں/مہراج گنج: ہماری آواز (محمد آصف رضا) 24 جنوری// سلسلہ اشرفیہ کے بے باک خادم اور علمبردار معمار قوم و ملت حضرت علامہ الحاج حفیظ اللہ خان اشرفی علیہ الرحمہ خلیفہ حضور اجمل العلما، اوربانی ومہتمم دارالعلوم اہل سنت غریب نواز بیدولہ چوراہاڈومریا گنج، سدھارتھ نگر یوپی کی یاد میں نوتنوا بازار ضلع مہراج گنج، یوپی میں منعقد تعزیتی محفل میں
عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالراورمعروف عالم دین علامہ مقبول احمد سالک مصباحی بانی ومہتمم جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی،نئی دہلی نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ حفیظ اللہ خان اشرفی سلسلہ اشرفیہ کے بے لوث سپاہی تھے، انھو نے کمال وفاداری سے سلسلہ اشرفیہ کے فروغ واستحکام کے لیے اپنا مثالی کردار ادا کیا، پوری زندگی اشرفی کا لاحقہ کسی ہیرے کی طرح اپنے نام کے ساتھ لگاکرمحفوظ رکھا، اس لیے پس از مرگ ان کے نام کے ساتھ اشرفی کا لاحقہ برقرار رکھنا ان کے روح کی سیرابی کاذریعہ اور اصل خراج عقیدت ہے، مولانا مصباحی نے کہا کہ علامہ اشرفی کا خانوادہ پچھلے پچاس سالوں سے شہزادہ فاتح امرڈوبھا، اجمل العلما حضرت علامہ سید شاہ اجمل حسین اشرفی جیلانی کچھوچھوی دامت برکاتہم کی خدمت وفاداری کواپنے لیے سرمایہ افتخار سمجھتا رہا ہے،اسی لیے آخری سفر میں پیرومرشد کی امامت میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
مفکر اسلام حضرت سید قمرالدین مصباحی خطیب وامام نئی بستی نوتنواں بازار نے کہا کہ علامہ حفیظ اللہ خان اشرفی ایک ایسے اشرفی کمانڈر تھے جنھوں نے اپنے پیر ومرشد کی تین نسلوں کی خدمت کی ہے، ان کے رگ و ریشے میں اشرفیت خون بن کر دوڑ تی تھی، مولانا مصباحی نے کہا کہ مرحوم نے مشربی تعصبات کو کبھی فروغ علم و حکمت کے درمیان آڑے نہ آنے دیا، مستانہ وار اپنی پوری متاع حیات دارالعلوم غریب نواز کی تعمیروترقی میں لگا دیا۔ مولانابرکت حسین مصباحی پرنسپل جامعہ کا ملیہ مفتاح العلوم کولھوئی بازار نے کہاشمال مشرقی اضلاع ہمیشہ سلسلہ اشرفیہ کے زیراثر رہے، کچھوچھہ کے مشائخ نے اس خطے کو اپنے خون جگر سے سیراب کیا ہے، خصوصا مسلمانان اہل سنت کے عقائد وایمان کی سخت حفاظت کی ہے، جب اس خطے میں کوئی نہیں اگاتھا اور غربت وافلاس کادور دورہ تھا تو مشائخین کچھوچھہ ہی نے اس علاقے میں دین و سنیت کا پرچم بلند رکھا۔
پرگرام میں مولانا سراج الحق خان فیضی بانی ومہتمم جامعہ نسواں انگڈنگواں، مولا شریف احمد شانتی نگر،، عرفان اشرفی، حافظ محمد اسلام، محمدابراہیم صاحبان نے شرکت کی سعادت حاصل کی، پرگرام کی سرپرستی علامہ سید قمرالدین مصباحی نے فرمائی۔
دیگر شرکا میں عبدالقدوس خان اشرفی، سورج خان اشرفی، محمد ناصف اشرفی، محمد طارق انصاری، شہادت علی، افروز احمد، عبد المجید، غیاث الدین، غلام جعفر، محمد ، حاجی عبدالحق، سید علی بھی موجود تھے، صلاۃ وسلام اور لنگر اشرفی کی تقسیم سے بزم کاخاتمہ ہوا، اور علماء کرام کی کمیٹی کی جانب سے ضیافت بھی کی گئی۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے