متفرقات

بچوں کو بنیادی دینی تعلیم سے آراستہ کرنا ہماری ذمہ داری: مولانا حامِد رضا، جشن دستار بندی سے علماء کا خطاب

سعادت گنج بارہ بنکی: (پریس ریلیز) قصبہ سعادت گنج محلہ قاضی میں حافظ محمد سالم نے حافظ محمد زبیر کی نگرانی میں قرآن حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی اس مناسبت سے انکی رہائش گاہ پر ایک جشن دستار بندی کا پروگرام منعقد کیا گیا حافظ محمد سالم کی اس عظیم کامیابی پر اہل خانہ سمیت متعلقین اور اساتذہ میں خوشی کا ماحول ہے اس دوران خطاب کرتے ہوئے مدرسہ عائشہ صدیقہ للبنات کے ناظم اعلٰی مولانا حامد رضا نے قرآن حفظ کرنے والے بچے حافظ محمد سالم اس کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے قرآن حکیم کی عظمت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جس دلچسپی اور جزبہ کے ساتھ اللہ تبارک و تعالی نے اس بچے کو اپنے مقدس کلام کو حفظ کرنے کی توفیق دی ہے, باری تعالی اسی جزبہ کے ساتھ ساری زندگی قرآن کی روشنی میں اپنے آپ کو ڈھالنے کی سعادت اور توفیق عطا فرمائے۔ مولانا نے مزید بیان کرتے ہوئے کہا کہ جس انسان کو اس کلام سے وابستگی ہوجائے جس کی زبان پر اللہ تبارک تعالی اپنے اس کلام کی تلاوت کو آسان فرمادیں جس کے سینے میں اللہ تعالی اپنے کلام کی آیات کو محفوظ فرمادیں اس سے زیادہ غنی اس روئے زمین پر کوئی دوسرا نہیں ہو سکتا۔ اسی دوران مدرسہ اہلسنت حشمت العلوم رام پور کٹرہ کے منیجر مولانا جابر القادری نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کی مخالفت میں پہلے بھی آوازیں بلند ہوتی رہی ہیں لیکن مخالفین کو ہمیشہ رسوائی ہاتھ لگی ہے کیونکہ قرآن کریم کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمہ لے رکھی ہے ۔ قرآن کریم آسمانی کتاب ہے اللہ تعالیٰ نے اسے نازل فرمایا اور وہی اس کی حفاظت کرنے والا ہے ۔ اس موقع پر موجود مولانا اسرار نوری۔ حافظ سراج الدین ۔ حافظ عطاءالرحمن ۔ حافظ محمد شاداب رضا۔ حافظ شاہنواز رضا۔ محمد فرحان۔ محمد سلیم رضا اسماعیلی۔ محمد ذیشان رضا نوری سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے نیک خواہشات اور نیک دعاؤں سے نوازا۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے