متفرقات

ہر شہری کو کسانوں کا ساتھ دینا چاہیے راہل گاندھی

نئی دہلی: ہماری آواز/ 8 جنوری (پریس ریلیز) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک کا کسان زرعی مخالف قوانین کو مسترد کرنے کے لئے احتجاج کر رہا ، اس لئےہرشہری کو ان سے جڑکر ان کا ساتھ دینا چاہئے۔ مسٹر گاندھی نے جمعہ کے روز کہا کہ ملک بھر کا کسان دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کررہے کسانوں کی حمایت کر رہا ہے ، اس لئے سب کو مل کران کی اس تحریک کو آگے بڑھانے میں ان کا ساتھ دینا چاہئےاوران کی آواز بلند کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا ’’پُر امن تحریک جمہوریت کاایک لازمی جزو ہوتا ہے ۔ ہمارے کسان بہن بھائی جو تحریک چلا رہے ہیں، اسے پورے ملک سے حمایت مل رہی ہے ۔ آپ بھی ان کی حمایت میں آواز جوڑ کر اس جدوجہد کوآگے بڑھائیں تاکہ زراعت مخالف قوانین ختم ہوں ۔ کسان کے لئے بولے بھارت ‘‘۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے