متفرقات

جماعت اسلامی ہند(میراروڈ) کی ڈاکٹروں کے ساتھ اہم میٹینگ

میراروڈ: ہماری آواز(ساجد محمود شیخ) 8جنوری// آج ظہرانہ کے بعد 2:بجے سے 4 تک جماعت اسلامی ہند میراروڈ یونٹ کی ڈاکٹروں کے ساتھ اسلامک سینٹر میں ایک اہم نشست منعقد ہوٸی۔میٹینگ کامقصد جماعت اسلامی ہند مہاراسٹرا کی جانب سے چلاٸی جانے والی  دعوتی مہم اندھیروں سے اجالے  کی طرف توجہ دلانا اور ان سے جوڑنا مقصد تھا۔ مہم کے پیش نظراس سے پہلے جماعت  مسلم سماج کے مختلف طبقات کے ساتھ نشست رکھ چکی ہے اور اپنے أرکان و کارکنان کے لٸے تفہیمی کیمپ کا إنعقاد کرچکی ہے۔اس اہم نشست میں ڈاکٹر عبدالخالق صاحب نے کنوینر کی ذمہ داری نبھاٸی۔جبکہ  اس پروگرام کے روح پرور مقرر  محترم جناب طاہرشاہ صاحب پرنسپل الفلاح اردو ہاٸی اسکول ملاڈ نے سب سے پہلے ڈاکٹروں کی اہمیت اور سماج پر اسکے اثرات پر گفتگو کی۔اس کے بعد دعوتی مہم کے لٸے قابل عمل نکات پیش کرتے ہوٸے یہ بتایا کہ ڈاکٹرس اس میں اہم رول پلے کرسکتے ہیں۔کیونکہ ان کے سماج پر گہرے اثرات ہوتے ہیں۔ایسے بھی ایک مومن ہونے ناطے ذمہ داریاں بھی عاٸد ہوتی ہیں۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں أرکان و کارکنان کا اچھا تعاون حاصل رہا۔جبکہ ڈاکٹرس کی تعداد تیس پینتیس کے لگ بھگ تھی۔ جسمیں مرد وخواتین دونوں شامل تھے۔اجتماعی دعا کے ذریعے پروگرام کا اختتام ہوا۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے