متفرقات

رسول اکرم و حضرت عائشہ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت

ضلع سدھارتھ نگر کے بڑھنی بازار چافہ میں ملعون بلجیت آزاد کے ذریعہ رسول کریمﷺ و امہات المؤمنین کی شان میں گستاخی، مسلمانان ممبئی میں غم وغصہ کی لہر، رضا اکیڈمی نے درج کرائی ایف۔آئی۔آر۔

ممبئی: ہماری آواز/ پریس ریلیز(محمدقمرانجم فیضی) 24جنوری

محمد عارف رضوی سکریٹری رضا اکیڈمی ممبئی نے بیان جاری کرکے بتایا کہ ضلع سدھارتھ نگر کے بتحصیل ڈومریاگنج کے تحت بڑھنی بازار چافہ میں ملعون بلجیت آزاد نے اہانت رسول و امہات المومنین کی شان میں گستاخی کی ہے جس کی وجہ سے عالمی تنظیم رضا اکیڈمی ممبئی کی ہدایت پر گوونڈی شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرانے کی کوشش کی گئی، اہانت رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم و ازواج مطہرات کی شان میں ادنی سی بھی گستاخی برداشت نہیں کریں گے،
الحاج سعید نوری صدر رضا اکیڈمی ممبئی نے کہا کہ ملک میں آئے دن آزادی رائے کے نام پر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہےکچھ شیطان ملک کی پرامن فضا کو ختم کرنے پر آمادہ ہیں جس پر حکومت کو سخت نوٹس لینے کی ضرورت ہے حال ہی میں اتر پردیش کے ضلع سدھارتھ نگر تحصیل ڈومریا گنج بڑھنی بازار چافہ کے ایک گاؤں میں بھی جنونی بلجیت آزاد چودھری نے ایک پوسٹ کے ذریعے ہندو مسلم فساد کرانے کی کوشش کی ہے اس دریدہ دہن خبیث نے فیس بُک پر ایک پوسٹ اہانت رسول وشان امہات المومنین میں نازیبا الفاظ کے ساتھ کی ہے جس کو زبان پر لایا بھی نہیں جاسکتا،مذکورہ پوسٹ دیکھتے ہی مسلم حلقوں میں سخت ناراضگی پیدا ہوگئ ہے، حالات پر گہری نظر رکھتے ہوئے عالمی تنظیم رضا اکیڈمی ممبئی نے اس پر قانونی کاروائی کی مانگ کی ہےرضا اکیڈمی کے چیئرمین قائد ملت الحاج محمد سعید نوری صاحب نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے خبیثانہ پوسٹ ملک کے مسلمان قطعی برداشت نہیں کرسکتے لہذا سائبر کرائم کو اپنی جانچ کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے شرپسند عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دینے کی مانگ کرنی چاہیئے،آپ نے مزید کہا کہ ہماری جان مال آن بان شان سب ناموس مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر قربان ہے اگر اس ملعون کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو ہم سخت احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے، اس سلسلے میں رضا اکیڈمی گوونڈی کے ذمہ دران نے پولیس محکمہ شیواجی نگر سے رابطہ قائم کرکے ایف آئی آر درج کرنے کی مانگ کی ہے پولیس اسٹیشن شیواجی نگر گوونڈی میں ،حضرت مولانا جہانگیر القادری صاحب، قاری عبد الرحمٰن ضیائی صاحب ، حافظ جنید رضا رشیدی،قاری محمد سفیان،قاری علاء الدین ،عرفان شیخ لکی بھائی، کلو بھائی، لوٹس کالونی
وغیرہ موجود تھے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے