چمپین ٹیم بلیا کے کپتان کو سکرہنہ ڈی ایس پی نے ونر کپ سے نوازا
موتی ہاری: ہماری آواز(عاقب چشتی) 24 جنوری// انپرنا برادرس اینڈ ریسٹورینٹ ٹورنامنٹ ڈھاکہ 2021 کے فائنل مقابلے میں بلیا نے بیتیا کو 52 رنوں سے کراری شکست دی اور خطاب اپنے نام کیا
وجے کرکٹ کلب ڈھاکہ کے زیر اہتمام انپرنا برادرس سوئیٹ اینڈ ریسوٹورینٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 2021ء کے فائنل مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کافیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 06 وکٹ کے نقصان پر 164 رن کا اسکور کھڑا کیا جس میں راکی پانڈے نے 41 رنوں کی پاری کھیلی اور مراری نے 38 و آرزو نے 28 رنوں کا تعاون کیا بیتیا کی طرف سے دلیپ و طارق نے دو دو وکٹ حاصل کیے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بیتیا کی ٹیم 16.5 اوورز میں 112 رنوں پر آل آؤٹ ہوگئی جس میں آدرش نے 28 و کپتان جیتیندر نے 22 اور اخلاق نے 19 رنوں کا تعاون پیش کیا جبکہ دیگر بلے باز ناکام ثابت ہوئے بلیا کی جانب سے جگ موہن نے چھ وکٹ لیکر بیتیا کی کمر توڑ دی
بلیا کے جگ موہن کو مین آف دی سیریز منتخب کیا گیا دیپک پانڈے بلیا کو بیسٹ بلے باز و جگ موہن بلیا کو بیسٹ گیند باز اور آرزو بلیا کو بیسٹ فیلڈر اور بیتیا کے آدرش کو بیسٹ وکٹ کیپر ایوارڈ سے نوازا گیا امپائر اشرف خان و پردیپ کمار منا, اسکورر سراجانور اور اعظم خان تھے کمینٹری عبدالرحمن و محمد اسلم اور آکاش نے کی۔
اس ٹورنامنٹ کے انعقاد میں انپرنا برادرس اینڈ ریسٹورینٹ ڈھاکہ کے مالک ارجن کمار و رحمان ٹی اینڈ ڈرائی فروٹ سنٹر کے مالک شمیم اختر نے اہم کردار ادا کیا
اس موقع سے ڈی ایس پی سکرہنہ گیان پرکاش,ڈی ایس پی سکرہنہ سریندرکمار,سب انسپیکٹر شعیب احمد, صدر ہارون خان,سکریٹری پردیپ کمار منا,سنجے سنگھ,اکبر خان,امتیازالحق,بھولا خان,شمیم خان,حفظ الرحمن,شاہد عالم,شاہد خان,اعظم خان,رضوان عالم,شمشاد خان,اشتیاق عالم,نکھل,اشتیاق انصاری,سورج کمار سمیت ہزاروں کرکٹ شائقین موجود تھے