مذہبی مضامین نبی کریمﷺ

آدابِ بارگاہِ رسالت مآبﷺ (قسط نمبر 13)

ازقلم : ابو حامد محمد شریف الحق رضوی ارشدی مدنی کٹیہاری
امام وخطیب نوری رضوی جامع مسجد وخادم دارالعلوم نوریہ رضویہ رسول گنج عرف کوئلی ضلع سیتامڑھی بہار انڈیا

گستاخِ رسول اور حضرتِ عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا فیصلہ
امیرالمومنین حضرت عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بارگاہ میں ایک مقدمہ پیش ہوا ـ مقدمہ کی نوعیت یہ تھی ـ کہ ایک منافق اور یہودی میں جھگڑا تھا یہودی حق پر تھا ـ جب کہ منافق غلطی پر ـ فیصلے کے لیے حضور اقدس رحمتِ عالم نور مجسم محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں مقدمہ پیش ہوا ـ حضور اقدس سید دوعالم حاکمِ دوجہاں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے یہودی کے حق میں فیصلہ دیا ـ مگر ـ منافق راضی نہ ہوا ـ پھر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس فیصلہ کے لیے گیا، واقعہ کی سماعت کے بعد انھوں نے بھی یہودی کے حق میں فیصلہ فرمادیا ـ مگر منافق کو اطمینان نہ ہوا اور نہ وہ ان فیصلوں سے راضی ہوا ـ پھر دونوں حضرت عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے ـ یہودی نے کہا کہ فاروق اعظم ( رضی اللہ تعالیٰ عنہ) فیصلہ سے قبل ایک بات میری سماعت فرمالیں ـ حکم ہوا کہو ـ یہودی نے کہا کہ:
"اس مقدمہ کا فیصلہ مالکِ کل کائنات حاکمِ دوجہاں محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اور حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرما چکے ہیں مگر یہ مدعیِ اسلام شخص راضی نہیں ہوتا "ـ
حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا میں ابھی فیصلہ کیے دیتا ہوں ـ آپ نے تلوار اٹھائی ـ اور اس منافق کی گردن اڑادی ـ اور فرمایا جو سید دوعالم شہنشاہِ دوجہاں محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے فیصلے سے راضی نہ ہو ـ اس کے لیے میرا یہی فیصلہ ہے ـ
غور کرنے کا مقام ہے کہ ابھی تک کوئی ایسا حکم نازل نہیں ہوا تھا جس کی روشنی میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس قسم کا فیصلہ فرماتے ـ مگر چونکہ اس مدعئی اسلام کا طرز عمل بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے آداب کے خلاف تھا ـ بےہودگی کے انداز میں فیصلہ نہ ماننا فیصلہ کرنے والے کی توہین تھی ـ اس لیے حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس شخص کو قتل کردیا ـ کہ ایسا شخص لاکھ کلمہ پڑھے مسلمان نہیں ہوسکتا ـ
( منصبِ رسالت کا ادب واحترام صفحہ ۳۱)

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے