فریندا: ہماری آواز (نامہ نگار) 4 جنوری// تھانہ فریندا کے ماتحت برجمن گنج روڈ پر گنیش پور کے قریب سڑک حادثہ کا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں تیز رفتار پک اپ نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس سے ایک موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ جن کا علاج سی ایچ سی میں جاری ہے
معلومات کے مطابق گنیش پور کے قریب برجمنگنج روڈ پر تیز رفتار پک اپ نے موٹر سائیکل سوار کو اس قدر زوردار ٹکر ماری کہ پک اپ اور موٹر سائیکل دونوں گروں میں گرگئے ، پولیس نے بتایا ہے کہ ایک شدید حادثے کے باعث موقع پر ہی ایک شخص کی موت ہوگئی۔ ایک کی شناخت رادھیشیم چودھری (45) کے نام سے ہوئی ہے ، جو کہ لہڈا کا رہائشی بتایا جاتا ہے ، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے ، جو کمیونٹی کے مرکز صحت بناکاتی میں زیر علاج ہے ، جب تک یہ خبر نہیں لکھی اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔