متفرقات

کسانوں کو 18 ہزار کروڑ دینا گمراہ کرنے کی کوشش: کانگریس

نئی دہلی: ہماری آواز(نامہ نگار)25دسمبر// کانگریس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کا کسانوں کو 18 ہزارکروڑروپے منتقل کرنے کا اعلان کاشتکاری مخالف تینوں کالے قوانین کو نافذ کرنے کا داغ دھونے کی ناکام کوشش ہے کانگریس محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے مسٹر مودی کے اس اعلان کو کسان مخالف قوانین سے پیدا غصے کوپرسکون کرنے کی کوشش بتایا اور کہا کہ اس حکومت نے اب تک جو بھی کسان مخالف کام کیے ہیں اس کا انہیں جواب دینا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسان ندھی یوجنا شروع کی لیکن اس میں محض 9.24 کروڑکسانوں کو شامل کیا ہے جبکہ تقریباً 15 کروڑ کسانوں کو شامل کیا جاناتھا۔ ان کا سوال تھا کہ اس فنڈ سےتقریباً چھ کروڑکسانوں کو محروم رکھاہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت نے کھادپر پانچ فیصد جی ایس ٹی لگایا ہے۔ ملک میں پہلی مرتبہ کھاد پر ٹیکس لگانے کا شرمناک کام ہوا ہے۔ اسی طرح سے کیڑے مارادویات پر 18 فیصد جی ایس ٹی طے کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح یہ حکومت 2016 میں فصل انشورنس اسکیم لے کر آئی لیکن اس کا فائدہ کسانوں کو نہیں ہوا۔ اس اسکیم سے 2019 تک سرمایہ داروں کو 26 ہزارکروڑروپے کا منافع ہوا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت نے کسان کو قرض معافی سے محفوظ رکھا ہے۔ جون 2017 میں حکومت نے اعلان کیا تھا کہ کسانوں کو قرض معاف نہیں کیا جائے گا جبکہ کچھ سرمایہ داروں کا قرض معاف کیا۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے