متفرقات

وزیراعظم مودی نے واجپئی کو یاد کیا

نئی دہلی:ہماری آواز، 25 دسمبر// وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کی صبح سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی 96 ویں یوم پیدائش پر ان کی سمادھی ’سدیو اٹل‘ پر خراج عقیدت پیش کئے مسٹر مودی نے آج صبح واجپئی کی سمادھی کا دورہ کیا اور گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ اس موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، دیگر مرکزی وزراء اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما بھی موجود تھے۔
اس سے قبل مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا ’’سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی جی کو یوم پیدائش پرخراج عقیدت ۔ ا پنی بصیرت افروز قیادت میں انہوں نے ملک کو ترقی کی بے مثال بلندیوں پر پہنچایا ۔ ایک مضبوط اور خوشحال ہندوستان کی تعمیر کے لئے ان کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘‘۔
خیال رہے واجپئی تین بار ہندوستان کے وزیر اعظم رہے۔ وہ ہندی کے ایک شاعر ، صحافی اور بہترین ترجمان تھے۔ وہ بھارتیہ جن سنگھ کے بانیوں میں سے تھے اور 1968 سے 1973 تک اس کے صدر رہے۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بانی بھی تھے۔ ان کی پیدائش 25 دسمبر 1924 کو گوالیار میں ہوئی تھی۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے