متفرقات

اے ڈی ایم ضلع بلرامپور کو میمورنڈم دیا گیا،رضااکیڈمی

ضلع بلرامپور 30 جولائی بروز جمعہ کو ضلع بلرامپور کے اے ڈی ایم سے تحفظ ناموس رسالت بِل کو لے کر خاص ملاقات ہوئی، اورتحفظ ناموس رسالت بِل اور یوپی کے وزیراعلی یوگی ادیتیہ ناتھ کے نام میمورنڈم دیاگیا، اس موقع پر تحفظ ناموس رسالت بورڈ کے اہم رکن، متحرک فعال شخصیت حضرت علامہ مولانا عباس علی رضوی صاحب قبلہ قومی ترجمان رضا اکیڈمی ممبئی نے کہا کہ ہم وزیراعلی جناب یوگی ادیتیہ ناتھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بل کو جلد از جلد منظوری دی جائے ،اس بِل کے آنے سے معاشرے میں امن و شانتی پھیلی گی،واضح ہو کہ اس میمورنڈم اور حضرت پیغمبر محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم بِل کو رضا اکیڈمی ممبئی، اور الجامعۃ الغوثیہ عربی کالج اترولہ ضلع بلرامپور کی اشتراک سے اے، ڈی،ایم ضلع بلرامپور کو دیا گیا ہے، اس بِل میں خصوصیت کے ساتھ مندرجہ ذیل اہم تجاویز شامل ہیں، (1)قرآن عظیم یا نبی اخر الزماں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم یا کسی بزرگ کی توہین کرنے والے کو قرار واقعی سزا دی جائے، تاکہ آئندہ کوئی یہ قبیح حرکت نہ کر سکے،
(2)جو شخص الفاظ ، اشاروں ، تحریری مواد ، طباعت شدہ ہے یا بغیر طبع، یا تصاویر یا کوئی اور تصویری یا آڈیو میڈیم ، عوامی یا نجی طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ، پرنٹ یا الیکٹرانک میڈیا یا مواصلات کے کسی بھی دوسرے ذریعہ پر استعمال کرتا ہے۔(3)یا دوسروں کے مذہبی عقائد کی مذمت کرتا ہے اور بدنیتی سے ان کی توہین کرتا ہے یا ان کا مذاق اڑاتا ہے (4) یا کسی بھی پیغمبر ، مذہبی سربراہ ، یا کسی بھی مذہبی گروہ یا فرقے کی طرف سے انتہائی عزت کے حامل شخص کے خلاف توہین یا بدنیتی سے گستاخی ، یا توہین آمیز ریمارکس استعمال کرتا ہے ، (5) تو ایسے شخص کو کم از کم ، تین سال یا زیادہ سے زیادہ سات سال تک کی سزا دی جائے اور ہر اس پر 10،000 / – دس ہزار روپئے تک جرمانہ ادا کرنے کا بھی پابند ہوگا ، جو 50،000 / – پچاس ہزار روپئے تک ہوسکتا ہے۔(6) مذکورہ ایکٹ کے تحت ہونے والے تمام جرائم قابل فہم ، ناقابل ضمانت اور پہلی جماعت کے مجسٹریٹ کے ذریعہ نہ قابل سماعت ہوں گے۔
اس ملاقات میں رضااکیڈمی ممبئی کے قومی ترجمان حضرت علامہ مولانا عباس علی رضوی، خلیفہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی عطامحمدمصباحی صاحب قبلہ استاذ الجامعۃ الغوثیہ عربی کالج اترولہ بلرامپور، حضرت مولانامحمدقمرانجم فیضی، راحت اللہ خاں ،موجود تھے،

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے