متفرقات

نوجوان خاندانی سیاست کے خاتمہ اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے آگے آئیں:مودی

ہماری آواز: نئی دہلی، 12 جنوری (پریس ریلیز) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستانی سیاست میں بدعنوانی اور اقربا پروری کی جگہ ایمانداری اور کارکردگی کو مقام مل رہا ہے ملک کے نوجوانوں کو خاندانی بنیاد پر مبنی سیاست کے خاتمہ اور جمہوری روایات کے تحفظ کے لئے آگے آنا چاہئے مسٹر مودی نے یہاں سوامی ویویکانند کی 158 ویں سالگرہ کے موقع پر پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں منعقدہ دو روزہ نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کی اختتامی تقریب سے ورچوئل ذریعے سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ ملک کو نئی نسل کو قیادت سوپنے کے لئے تیار ہونے کی ضرورت ہے ۔
اس موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا ، مرکزی وزیرتعلیم رمیش پوکھریال نشنک اور مرکزی وزیر برائے کھیل کیرن ریجیجو موجود تھے۔
وزیر اعظم نے کہا ’’ پہلے ملک میں یہ تاثر تھا کہ اگر کوئی نوجوان سیاست کی طرف رخ کرتا ہے ، تو گھر والے کہتے تھے کہ بچہ بگڑ رہا ہے ، کیونکہ سیاست کا مطلب ہی بن گیا تھا جھگڑا ،فساد ، لوٹ کھسوٹ ، بدعنوانی ۔ لوگ کہتے تھے کہ سب کچھ بدل سکتا ہے لیکن سیاست نہیں بدل سکتی۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے