یوپی

جمیعت علماء ہردوئی کی انتخابی میٹنگ منعقد، مولانا عبدالجبار قاسمی مسلسل دوسری بار صدر منتخب

ہردوئی: 13 مارچ، ہماری آواز(یاسر قاسمی)
آج ۲۸؍ رجب بروز ہفتہ شہر کے مدرسہ بستان رحمت ابرار نگر میں جمعیت علماء ہردوئی کی انتخابی میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ میں باتفاق رائے مولانا عبدالجبار قاسمی مسلسل دوسری مرتبہ ضلعی صدر منتخب ہوئے ، وسط اترپردیش کے جنرل سکریٹری مفتی ظفر احمد قاسمی بحیثیت مشاہد موجود رہے۔نظامت یاسر عبدالقیوم قاسمی نے کی۔
شہری صدر مولانا جلال الدین مظاہری کی زیرسرپرستی مدرسہ کی مسجد حسن میں صبح ساڑھے دس بجے منعقدہ میٹنگ میں تمہیدی خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالجبار قاسمی نے ضلع میں تنظیم کو مزید مستحکم بنانے اور پوری تندہی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کی حاضرین کو ہدایت دی ، مولانا نے سبھی کا شکریہ ادا کیا، وسط زون کے جنرل سکریٹری مفتی ظفر احمد قاسمی نے ماضی و حال میں جمیعت علماء کی زریں خدمات اور تنظیم کے ترمیمی ضابطوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ، شہری صدر مولانا جلال الدین مظاہری نے ایک حوصلہ افزا پوربی نظم پڑھ کر حاضرین کو سماجی خدمات پر متوجہ کیا، مولانا نے کہا جمیعت کے قیام اور اس کے سب کاموں کا محور ملک و ملت کی تعمیر اور انسانیت کی خدمت ہے، میٹنگ میں سابقہ کارروائی کی خواندگی و توثیق ضلعی جنرل سکریٹری مفتی محمد حسین آزادؔ نے کی۔ یاسر عبدالقیوم قاسمی نے انتخابی تجویز پیش کی، حاضرین نے ہاتھ اٹھا کر تائید کی۔
آغاز مدرسہ کے طالب علم کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا۔ حافظ فخرالدین نے بارگاہ رسالت ماٰب میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔دعا کے ساتھ میٹنگ اختتام پذیر ہوئی۔

باکس
میٹنگ میں باتفاق رائے مولانا جلال الدین مظاہری سرپرست، مولانا عبدالجبار قاسمی ضلع صدر، مولانا محمد حسن، مولانا محمد غفران، مولانا محمد طلحہ و عبدالمعید نائب صدور، مفتی محمد حسین آزادؔ جنرل سکریٹری، مولانا حسیب الرحمٰن، مولانا رمضان جامعی، مفتی محمد جاوید، مولانا محمد زاہد، حافظ محمد اظہار و مولانا یاسر عبدالقیوم قاسمی سکریٹری اور مولانا بہاء الدین خازن منتخب کئے گئے۔ مولانا محمد عطاء اللہ قاسمی، مولانا زعیم الاسلام، مولانا محمد حسان، حاجی ضیا ء الدین، مفتی وقار الدین، حافظ محمد شمشاد، حافظ فخرالدین، مولانا محمد شاہد، مولانا محمد عمران، مولانا قمر، مولانا فرحان، ڈاکٹر محمد آفتاب، حافظ محمد اختر، مولانا عبدالباری، مولانا قمر الدین، مولانا محمد ارقم، محمد فرقان، حافظ محمد نعیم، سفیان و مجیب قاری محمد راشد وغیرہ اراکین منتخب ہوئے۔

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button