تعلیم

تنظیم صفہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن آف جامعہ اشرفیہ(کولکاتا) نےازہر ہند "الجامعۃ الاشرفیہ" سے 5 نوفارغ التحصیل ارکان صفہ کو دیا اعزازی طغرا اور تشجیعی تحفہ

کلکتہ: 13مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز) کسی بھی باشعور اور حساس فرد پر یہ بات مخفی نہ رہے کہ ٢٠١٢ ءسے مذکورہ تنظیم، کتاب، پمفلٹ اور کتابچہ کے ذریعے مسلم معاشرے میں اصلاحی و فلاحی،دعوتی و فکری اور تعمیری و تعلیمی بیداری لانے، تعلیم و تعلم کے حوالے سے کولکاتا اور اطراف و اکناف کے مبتدی،متوسط بلکہ بےراہ طلبہ کی خصوصی رہنمائی کرنے، دعوت و تبلیغ کے عصری تقاضوں سے لیس ہو کر میدان عمل میں مخلصانہ جدوجہد کرنے، غریب،ناداراورناتواں طلبہ کے حصول تعلیم میں ممکنہ امداد کرنے، طلبا کو تربیت یافتہ داعی، باشعور مبلغ اور درد مند مصلح بنانے کے سلسلے میں نمایاں کار انجام دے رہی ہے۔ اسی متحرک اور فعال تنظیم کے زیر اہتمام سابقہ روایات کے مطابق امسال بھی جامعہ اشرفیہ مبارک پور،اعظم گڑھ (یوپی) سے سندِفضیلت حاصل کرنے والے پانچ ارکان صفہ یعنی مولانا جاوید اختر رضوی مصباحی،مولانا محمد یونس رضوی مصباحی، مولانا محمد آصف رضا مصباحی، مولانا محمد ارمان رضا مصباحی اور مولانا صدام حسین رضوی مصباحی کی حوصلہ افزائی کے لیے جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے عزیزی ہاسٹل میں بڑے تزک و احتشام کے ساتھ٦ مارچ بروزشنبہ بعد نماز ظہر ایک اعزازی پروگرام منعقد ہوا۔جس میں مولانا محمد علی رضا مصباحی نے تنظیم صفہ کی اہمیت و افادیت اور اغراض و مقاصد پر مختصر روشنی ڈالی۔ بعدہٗ مولانا اشتیاق احمد انصاری مصباحی نے کولکاتا اور اس کے اطراف کے ہونہار نو فارغ التحصیل مصباحی برادران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل سازی کے چند جملے کہے کہ جلالۃ العلم حضور حافظ ملت علیہ الرحمۃ والرضوان کی بارگاہ سے جب آپ مصباحی دلہوں نے فیض حاصل کرلیا ہے تو اس عظیم سرمائے کو بروے کار لائیں۔زندگی کے ہر لمحے کی قدر شناس بنیں اور خلوص و للہیت کے ساتھ مقتضاے حال کے مطابق دین کی ترویج و اشاعت کے لیے نئے نئے ذرائع ابلاغ کا بھرپور استعمال کریں-پھر مفتی محمد نسیم القادری مصباحی(استاذ جامعہ اشرفیہ مبارک پور) کے مبارک ہاتھوں سے مذکورہ تنظیم کے پانچ لائقِ مبارک باد مصباحی برادران کو اعزازی طغرا سے نوازا گیا اور ممبران صفہ کی جانب سے ترغیبی تحفہ مولانا محمد اسلم رضا مصباحی(استاذ جامعہ اشرفیہ) کے ہاتھوں پیش کیا گیا۔
واضح رہے کہ مولانا محمد اشرف رضوی مصباحی (بانی وناظم اعلیٰ جامعہ غوثیہ رضویہ و جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات)،مفتی محمد نشاط عالم مرکزی، مولانا صدام حسین (ہوڑہ)،مولاناعبیدالرحمن،مولاناعبدالصمد،مولانا عبد المعيد،مولانا محمد عرباض،مولانا شاہد رضا،مولانا غلام رسول،مولانا رمیض اور حافظ عبدالحنان کے علاوہ مغربی بنگال کے مختلف اضلاع سے درجنوں علماے کرام اور لائقِ اعتنا کثیرمحبین و مخلصین نے شرکت فرما کر اس تقریب کو زینت بخشی۔صلاۃ و سلام کے بعد پروگرام کا اختتام مفتی رمضان علی مصباحی کی رقت انگیز دعا پر ہوا۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے