ہماری آواز/لکھنو، 27جنوری (پریس ریلیز) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ کوکہا کہ کسان مخالف قوانین صرف کسانوں کے لئے نہیں بلکہ پورے ملک کے لئے خطرناک ہیں کیونکہ یہ قانون حکومت نے اپنے چند سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے بنایا ہے۔
یو پی کانگریس کی سرجن ابھیان کے تحت امیٹھی کے دکھنوارا نیائے پنچایت میں منعقدہ میٹنگ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے محترمہ واڈرا نے کہاکہ کسان مخالف قوانین کی وجہ سے پورے ملک کے کسانوں کے وجود پر بحران کھڑا ہوگیا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ پورے ملک کے کسان گزشتہ 63دنوں سے راجدھانی دہلی کی سرحد پر قانون واپس لینے کی مانگ پر جدوجہد کررہے ہیں اور اپنے 157ساتھیوں کو گنوا چکے ہیں۔