دوہا نعت مردف
رشحات قلم : سید اولاد رسول قدسی مصباحی نیویارک
ربِّ عالم نے رکھا ، ان کا پیارا نام
ہر دل میں چھاتا گیا ، ان کا پیارا نام
لب پر ان کا ذکر ہو ، جاری صبح و شام
قلب تیرہ کی ضیا ، ان کا پیارا نام
اہل دل کے قول کی ، سب نے کی تصدیق
درد دل کی ہے دوا ، ان کا پیارا نام
لب خودلب کو چوم کر ، کہتا ہے پرجوش
دل کو ٹھنڈا کر گیا ، ان کا پیارا نام
کھاتا ہے خود مونھ کی ، ان کا ہر گستاخ
سر تا پا مدح و ثنا ، ان کا پیارا نام
ہونا ہے گر معتبر ، کیجے رب کی حمد
دیتا ہے پیہم صدا ، ان کا پیارا نام
سب نبیوں کے نام سے، اعلی اس کی شان
عرش اعظم پر لکھا ، ان کا پیارا نام
رب کا بے پایاں کرم ، یوں ہے جلوہ بار
اونچا ہر شے سے رہا ، ان کا پیارا نام
مجھ پر رب کی رحمتیں ، برسیں جم کر خوب
قدسیؔ میں نے جب لیا ، ان کا پیارا نام