متفرقات

حافظ ملت نے کثیر تعداد میں نہایت بیش قیمتی علمی لعل و گہر پیدا کیے، تحریک پیغام سنیت کے زیر اہتمام عرس حافظ ملت

ککرالہ/بدایوں: ہماری آواز(پریس ریلیز) 16جنوری// تحریک پیغام سنیت کے زیر اہتمام جامعة المصطفی قصبہ ککرالہ ضلع بدایوں شریف میں امیرالعلما مولانا حافظ و قاری صوفی رفاقت علی ثقلینی نعیمی کی صدارت و قیادت میں عرس عزیزی کا انعقاد کیا گیا ۔
حافظ تسلیم احمد ثقلینی نے تلاوت کلام سے محفل کو منور کیا۔
مولانا نور احمد نقشبندی،مولانا یونس برکاتی نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔
مفتی فھیم احمد ثقلینی ازھری نے حیات حافظ ملت کے تعمیری وتدریس گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جلالة العلم استاذ العلماء حافظ ملت علامہ شاہ عبد العزیز مرادآبادی صرف ایک مدرس اور پیر ہی نہیں تھے بلکہ ایک شخصیت ساز عہدساز مدبر و مفکر بھی تھے، ایک دور اندیش صاحب فکروبصیرت، معمار ملت بھی تھے۔یہی وجہ ہے کہ آج آپ کی درس گاہ علم و فضل سے خوشی چینی کرنے والے پوری دنیا میں ملی،سماجی، ثقافتی،معاشرتی،علمی،معاشی،
مذہبی،مسلکی اور رفاہی خدمات انجام دے رہے ہیں آپ کے بےشمار تربیت یافتہ تلامذہ میں سے شیخ القرآن علامہ عبداللّٰہ خاں عزیزی، صدرالعلما علامہ نعمان خاں اعظمی اثرقادری،
امام العلما مفتی شبیر حسن رضوی روناھوی ، کے اسمائے گرامی سرفہرست ہیں۔ جن سے مین نے سات سال تک جامعہ روناھی میں اکتساب فیض کیا،اس طرح مجھے حافظ ملت سے ایک واسطے سے فیض علم حاصل ہے۔
صدر اجلاس مولاناصوفی رفاقت علی ثقلینی نے کہا کہ حافظ ملت کے آبائی وطن "بھوج پور”میں میں نے مدرسہ عزیز العلوم میں چار سال تعلیم حاصل کی ہے اور خانوادہ حافظ ملت مثلاحکیم عبدالغفور صاحب اور واصف صاحب کو بہت قریب سے دیکھا ہے اس لیے کہ بھوجپور میں حضور حافظ ملت کا پورا خانوادہ
خانقاہ شرافتیہ بریلی شریف سے منسلک ہے۔
بعدہ صلاة وسلام اور ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا۔اور حاضرین کو ماحضر پیش کیاگیا۔
اس موقع پر مولانا شمیم حسین سالمی جمی نگلہ،
مولاناھاشم خاں ثقلینی بہٹہ،
حافظ منصور قادری اوسہیت،
حافظ اسلام خاں ثقلینی رمضانپور، حافظ شمس الحسن ثقلینی رمضانپور،حافظ محشرعلی ثقلینی رمضانپور،حافظ رئیس میاں ثقلینی بہٹہ،
مولاناافضال نعمانی کھیڑا
جامعہ مصطفی کے طلبہ نے شرکت کی۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے