رام گڑھ/جھارکھنڈ: ہماری آواز (مشتاق محشر رضوی) بتاریخ 1/ جمادی الآخری مطابق 15/جنوری 2021ء بروز جمعہ ضلع ادارۂ شرعیہ رام گڑھ کی طرف سے دارالعلوم اہل سنت مظہر حسنات، گول پار رامگڑھ،( جھارکھنڈ) کے صحن میں، استاذ الاساتذہ، جلالۃ العلم، حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ کا عرس انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا. جلسہ کی صدارت حبیب العلماء حضرت علامہ الحاج حبيب عالم رضوی نے فرمائی.
بعد نماز جمعہ جشن کا آغاز تلاوت قرآن عظیم سے حضرت حافظ وقاری کامران مدنی نے کیا، یکے بعد دیگرے شعرائے اہل سنت حضرت قاری امتیاز عنبر، جناب اعجاز عرشی، جناب کوثر ضیاء اور جناب ندیم رضا فیضی صاحبان نے منظوم خراج عقیدت پیش کیے. نقابت کے فرائض جناب قاری مشتاق محشر اور جناب منور سیفی صاحبان نے انجام دیے.
آخر میں حضرت مولانا محمد ابوہریرہ رضوی مصباحی کی تقریر ہوئی. انھوں نے حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ کی زندگی کے چند تابندہ نقوش کا ذکر کیا. مولانا ابوہریرہ رضوی نے کہا کہ حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ شخصیت ساز تھے، حافظ ملت کی زندگی کا سب سے نمایاں جوہر اپنے تلامذہ کی پرسوز تربیت اور ان کی شخصیتوں کی تعمیر ہے.صلاۃ و سلام کے بعد کے بعد حضرت مولانا کلیم الدین رضوی کی دعاؤں پر جلسہ کا اختتام ہوا. جلسہ کی صدارت حضرت علامہ الحاج محمد حبیب عالم رضوی نے فرمائی.
پروگرام میں علمائے کرام و شعرائے اسلام اور اہل عقیدت و ارادت نے شرکت کی.دیگر علمائے کرام کے اسماء مندرجہ ذیل ہیں. حضرت مفتی اظہار احمد امجدی ،حضرت مولانا صدیق القادری،امباٹنڈ ، حضرت مولانا سراج احمد فیضی، حضرت قاری سرفراز جامی، حضرت حافظ تنویر رضا ،حضرت مولانا مبارک ،حضرت مولانا محبوب عالم، حضرت قاری وسیم رضا، حضرت قاری عطاءالمصطفی ،حضرت مولانا عارف، حضرت مولانا نسیم رضا ،حضرت مولانا محمد رضا،حضرت مولانا عارف رضا،مولانا حمزہ صدیقی ،مولانا کامران مدنی وغیرہ کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور فیضان حضور حافظ ملت سے مالا مال ہوئے. مدرسہ اہل سنت مظہر حسنات رامگڑھ ،اور مدرسہ اہل سنت اصلاح المسلمين منواں کے طلبا بھی شریک بزم تھے۔
رپورٹ :مشتاق محشر رضوی،ترجمان ضلع ادارۂ شرعیہ رامگڑھ