حضور حافظ ملت منقبت

تابندہ کرامت حافظ ملت

نتیجۂ فکر: سلمان رضا فریدی مصباحی، مسقط عمان

رضا کے در کی تابِندہ کرامت ، حافظ ملت
ضیاے محفلِ صدرِ شریعت ، حافظ ملّت

تجلی مشرق و مغرب میں ہے جس کے ستاروں کی
ہیں ایسے آسمانِ علم و حکمت حافظ ملّت

فروغ سُنیت میں سب سے آگے کارواں اُن کا
یقینا ہیں رضاے اعلٰی حضرت حافظ ملت

بہارِ رضویت مہکی، جہاں مصباحیت بن کر
بریلی کی بصارت اور بصیرت حافظ ملّت

منور جسم وجاں اب بھی ہیں ان کے جلوۂ فن سے
ہمیں دیتے ہیں علمی شان و شوکت حافظ ملّت

وہ مالی جس کے دم سے ہو گیے اجڑے چمن تازہ
ہنر کے گلستانوں کی ہیں نُزہت حافظ ملّت

نہ کیوں ہو ناز ہم اہلسنن کو اپنے قائد پر
کہ دائم اہل حق کی ہیں ضرورت حافظ ملت

جبیں پر خاک جو ہم نے لگائ تھی ترے در کی
وہی مِٹّی ہے اب تاجِ کرامت حافظ ملّت

زمانے کے تقاضوں سے نہ ہوں گے ہم کبھی غافل
کہ تونے بخشی ہے چشمِ فراست حافظ ملت

وفاؤں کا قرینہ اشرفیّہ نے ہمیں بخشا
محبت کا حرم ہے یہ عمارت ، حافظ ملت

ثریّا کی طرح قدموں کی مٹی جگمگاتی ہے
زمیں کو آسماں ہے تیری نسبت حافظ ملّت

ترے ذرے زمانے بھر میں سورج بن کے روشن ہیں
ترے قطروں میں ہے دریا کی وسعت حافظ ملّت

ترے کردار کے اندر جمالِ مصطفائی ہے
ترا شیوہ محبّت ہی محبّت حافظ ملّت

ترے دست خِرَد نے قوم کی شیرازہ بندی کی
ہیں نازاں تجھ پہ سارے اہلسنت حافظ ملت

فروزاں ہو ترا مرقد مثالِ صبحِ تابندہ
برستی ہی رہے مولٰی کی رحمت حافظ ملّت

اُسی فیضان سے میرا نشیمن ہے بلندی پر
دوعالم میں فریدی کی ہیں عزّت حافظ ملّت

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے