متفرقات

زائرین پر ظلم نا قابل برداشت، پولیس اپنے ظلم سے فوراً باز آئے: مفتی عامر عارفین رضوی

درگاہ اعلیٰ حضرت کے ذمہ داران کے حکم کی تحریک فروغ اسلام منتظر

عرس رضوی کے موقع پر جگہ جگہ بیری کیڈنگ کر زائرین کو عرس میں جانے سے روکنا پولیس کا یہ قدم واضح کرتا ہے کہ پولیس خود ہی فساد کرانا چاہتی تھی، جو بھی ماحول خراب ہوا وہ پولیس کی ناکامی کی وجہ سے ہوا، لہذا فوری طور پر پولیس تحریک فروغ اسلام بریلی کے نائب صدر مولانا دانش رضا ازہری کو رہا کرے اور جن لوگوں پر مقدمات درج کیۓ ہیں وہ سب واپس لیئے جائیں۔ یہ باتیں آج جاری ایک بیان میں تحریک فروغ اسلام کے قومی جنرل سیکریٹری مفتی عامر عارفین رضوی نے کہیں ، انہوں نے کہا کہ درگاہ اعلیٰ حضرت کے سرپرست حضرت مولانا سبحان رضا خان سبحانی میاں صاحب، جماعت رضائے مصطفے کے قومی نائب صدر جناب سلمان حسن صاحب ، صاحب سجادہ حضرت مولانا احسن رضا خان صاحب و رضا ایکشن کمیٹی کے صدر مولانا عدنان رضا قادری صاحب اس معاملے کو لے کر بہت سنجیدہ ہیں اس لئے ہمیں امید ہے کہ جلد مقدمات واپس لۓ جائیں گے، اگر ایسا نہ ہوا تو درگاہ کے ذمہ داران کے حکم پر تحریک فروغ اسلام اگلا لائحہ عمل طے کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ بانئ تحریک فروغ اسلام حضرت قمر غنی عثمانی قادری چشتی صاحب مسلسل حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جیسے ہی درگاہ اعلیٰ حضرت سے کوئی اعلان ہوتا ہے ملک بھر میں تحریک کے اراکین عمل شروع کر دیں گے۔ ان شاءاللہ

شعبہ نشرواشاعت
تحریک فروغ اسلام، الہند
9473962637

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے