بدل باغ/ برجمن گنج: ہماری آواز(محمد نثار نظامی) 3جنوری// مہراج گنج کے بلاک برجمن گنج کے گاؤں لہرا ٹولہ بادل باغ میں سخت سردی کے پیش نظر غریب اور لاچار لوگوں میں کمبل تقسیم کرنے کے لیے تحریک پیغام انسانیت نے تقسیم کمبل پروگرام کا انعقاد کیا۔ جس میں کئی غریبوں کو کمبل قوسیم کیا گیا۔ تحریک کے بانی مولانا نظام مصباحی نے ہماری آواز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کچھ دن پہلے ہی ہماری تنظیم کی جانب سے بے سہارا لوگوں میں راشن تقسیم کیا گیا تھا اور آج پھر کمبل تقسیم کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بہت جلد دوبارہ راشن کی تقسیم کا پروگرام اس ادارہ کے توسط سے ہوگا، تاکہ آنے والے وقتوں میں غریب عوام کی بھر پور مدد کی جاسکے۔ اس موقع پر سماجی کارکن سراج احمد، معراج علی، شعبان احمد، نظام فیضی ، ناظمہ خاتون، اختر رضا وغیرہ موجود تھے۔