متفرقات

کسی انسان کی جان بچانا انسانیت کی سب سے بڑی خدمت، میراروڈ بلڈ ڈونرز فورم کے قیام کی میٹینگ میں سیکریٹری جماعت اسلامی برکت علی کا اظہار خیال

میرا روڈ: ہماری آواز (ساجد محمود شیخ) 3 جنوری/ ممبئی سے ملحقہ مضافاتی علاقے میراروڈ میں جماعتِ اسلامی میراروڈ نے سدھ بھاؤنا منچ میراروڈ اور یوتھ ونگ کے اشتراک سے بلڈ ڈونرز فورم کے قیام کے سلسلے میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ اس میٹنگ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ میں اپنے خون کا عطیہ دے چکے نوجوانوں نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے آغاز میں رکن جماعت ساجد محمود شیخ نے بلڈ ڈونرز فورم کی تشکیل کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ بلڈ ڈونرز فورم اس لئے قائم کیا جارہا ہے تاکہ ایسے رضاکار تیار کئے جائیں جو کسی ناگہانی صورتحال میں کہیں پر بھی خون کی ضرورت پڑنے پر اپنے خون کا عطیہ دے سکیں ۔ میٹینگ سے خطاب کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی میراروڈ کے سیکریٹری برکت علی صاحب نے کہا کہ کسی انسان کی جان بچانا انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے ۔ انہوں نے حکومتی ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پر کہا کہ آج پورے مہاراشٹر میں خون کی کمی ہے ۔ سارے بلڈ بینک خالی پڑے ہیں ۔ حکومت بار بار عوام سے خون کا عطیہ کرنے کی درخواست کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی صورتحال میں بلڈ ڈونرز فورم کی سخت ضرورت محسوس ہورہی ہے ۔ قرآن مجید و احادیث مبارکہ سے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑا ثواب کا کام ہے ،ہمیں نہیں معلوم کہ ہمارا خون کس شخص کو دیا جارہا ہے مگر صرف رضائے الٰہی کی خاطر ہمیں یہ کام کرنا ہے ۔ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں نوجوان موجود تھے ۔ میٹینگ میں موجود سبھی لوگوں نے بلڈ ڈونرز فورم کی ممبرشپ کا فارم پُر کیا۔ اس موقع پر ایک وہاٹس آپ گروپ کے ذریعہ ںاہمی تعلق قائم کرنے پر زور دیا گیا۔ اس وہاٹس آپ گروپ میں فی الوقت پچاس لوگ جڑے ہیں ۔مستقبل میں اور زیادہ تعداد میں بلڈ ڈونرز فورم سے لوگوں کو متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ یوتھ ونگ کے مقامی صدر نے تمام شرکائے میٹینگ کا شکریہ ادا کیا۔ 

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے