متفرقات

زرعی قوانین کے نفاذ پراگلے حکم تک سپریم کورٹ نے لگائی روک،کمیٹی تشکیل دینے کا کیا فیصلہ

ہماری آواز:نئی دہلی/12 جنوری (پریس ریلیز) سپریم کورٹ نے منگل کے روز تینوں زرعی اصلاحات کے قوانین پر عمل درآمد کو اگلے احکامات تک معطل کرنے اور ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے ، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی رماسبرامنیئم کی ایک ڈویژن بینچ نے ایک مختصر سماعت کے بعد کہا، "ہم اگلے احکامات تک زرعی اصلاح کے تینوں قوانین کو معطل کرنے جارہے ہیں۔” ہم ایک کمیٹی بھی تشکیل دیں گے۔ "
عدالت عظمی نے کہا ، "ہم کمیٹی پر یقین رکھتے ہیں اور اس کی تشکیل کرنے جارہے ہیں۔ یہ کمیٹی عدالتی کارروائی کا حصہ ہوگی۔
عدالت نے کمیٹی کے لئے زرعی معاشی ماہرین اشوک گلاٹی ، ہرسمرت مان ، پرمود جوشی اور انیل گھنوت کے نام کی بھی تجویز کی ہے۔ تاہم ، عدالت آج شام تک ایک مکمل حکم جاری کرے گی۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے