متفرقات

فرخ آباد: جمیعت علماء کے وفد نے مقامی عہدیداران سے کی ملاقات، ممبر سازی مہم کا لیا جائزہ

 فرخ آباد: ہماری آواز(یاسر عبدالقیوم قاسمی)جمعیتہ علماء اترپردیش (وسط) کے ایک وفد نے آج 20 جنوری بدھ کو ضلع ہمیر پور کی تحصیل مودہا پہونچ کر جمعیتہ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا جائزہ لیا، اس سلسلے میں مدرسہ سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی میں علاقے کے علماء وائمہ وسماجی شخصیات کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی، جس کو خطاب کرتے ہوئے یوپی وسطی ژون کے نائب صدر مولانا عبد الرب قاسمی نے کہاکہ جمعیتہ علماء ہند نے ہمیشہ ملک وملت کی رہنمائی کی، جمعیتہ علماء کی فکر یہ ہے کہ اس ملک میں مسلمان اپنے ایمان وعقائد ،اپنے دینی وملی تشخص کے ساتھ مساجد ومدارس اور اپنی اسلامی روایات کے تسلسل کے ساتھ موجود رہ کر قائدانہ کردار ادا کریں، اس موقع پر وسط زون کے جنرل سکریٹری مفتی ظفر احمد قاسمی نے کہا کہ حضرت شیخ الہند کے افکار و نظریات پر گامزن رہکر جمعیتہ علماء ہند تحریک آزادی سے لیکر آج تک سرگرم عمل ہے، جمعیتہ علماء ہند کی مخلصانہ جدو جہد اس کے روشن کارناموں، اس کی دینی و ملی سماجی خدمات کی تاریخ ایک صدی پر محیط ہے جمعیتہ علماء ہند دستوری جماعت ہے اس وقت اس کی ممبر سازی مہم پورے ملک میں جاری ہے آپ حضرات گھر گھر جاکر ممبر سازی مہم کو کامیاب بنائیں اس موقع پر مولانا ذوالفقار نقشبندی نائب صدر جمعیتہ علماء فرخ آباد نے بھی جماعت کے استحکام کے حوالے سے قیمتی باتیں پیش فرمائیں اور اکابرین کے ارشادات کی روشنی میں شعور و بیداری کے لئے کوشش کرنے کی گزارش کی اس موقع پر ضلع صدر کانپور دیہات مولانا محمد اظہار قاسمی صاحب، مولانا شکیل الدین ندوی،مولانامحمد عقیل قاسمی مولانا محمد عاصم صاحب،مولانا محمد ارشاد ثاقبی مفتی مجیب الرحمٰن قاری عابد صدیقی،جمعیتہ علماء باندہ وجمعیتہ علماء ہمیر پور کے اراکین موجود تھے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے