متفرقات

خوبصورت پنچایت، بہتر سماج اور سچی سیاست میری اولین ترجیح ہوگی: پرویز عالم

کھاڑی امور بلاک کے گیانڈوب پنچایت سے سمیتی کی حیثیت سے اپنی قسمت آزمائیں گے۔

پورنیہ:٢٠/جنوری(پریس ریلیز) پورنیہ کمشنری میں واقع  امور بلاک کے تحت گیانڈوب پنچایت کے کھاڑی گاؤں کے معروف سماجی کارکن اور خاندانی سرکار سے ملقب جناب پرویز عالم ابن جناب محفوظ سرکار کھاڑی نے ہمارے نمائندہ مولانا صادق قاسمی دھرم باڑی سے فون پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنچایتی انتخابات ۲۰۲۱ کے لئے چاروں طرف گہما گہمی شروع ہو چکی ہے۔پنچایت انتخاب کا بگل عنقریب ہی بجنے والا ہے،بہار سرکار بھی زور و شور سے اس کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔اور پنچایت انتخابات لڑنے والے ہر امیدوار چوک چوراہے اور گھر گھر ووٹ دہندگان سے ملاقاتیں بھی شروع کر دئیے ہیں۔ اور لوگوں کو اپنی طرف مائل کر رہے ہیں۔لیکن ہمارے بہار کا المیہ یہ ہے کہ انتخاب کے دوران رشوت،جھوٹ،فریب،دھوکہ اور دغابازی کا بازار گرم ہوتا ہے۔اب چالاکی،چاپلوسی اور مکاری کو سیاست سمجھا جانے لگا ہے۔صوبہ بہار کا مشہور ضلع پورنیہ خصوصاً امور اور بیسہ بلاک یہاں سرکاری افسران اور ملازمین جیسا چاہتے ہیں اور جس کو چاہتے ہیں بےوقوف بنا کر پیسے وصولتے ہیں،اور بھولے بھالے لوگوں کو گمراہ کرتے اور لوٹتے ہیں،قبالہ میوٹیشن،جنم پرمان پتر، راشن کارڈ،آدھار کارڈ،ووٹنگ کارڈ وغیرہ کے لئے بسااوقات پانچ سو اور ہزار روپے کی اضافی مانگ ہوتی ہے ورنہ کام کو ٹھنڈے بستہ میں ڈال دیا جاتا ہے، اس کی خاص وجہ بھرشٹ اور جرائم پیشہ لوگوں نے سیاست کے میدان کو تجارت اور گندہ کرکے رکھ دیا ہے۔جس کا واحد حل یہی ہے کہ اچھے اور سچے لوگوں کو سیاست میں آگے بڑھایا جائے اور انہیں خدمت کا موقع دیا جائے، جوں جوں سیاست کے میدان میں سچے اور اچھے لوگوں کا اضافہ ہوگا،ہماری سیاست اور ہماری سوچ و فکر میں خود بخود تبدیلی آتی چلی جائے گیانہوں نے کہا کہ اس بار پنچایت انتخابات ۲۰۲۱ امور بلاک میں واقع گیانڈوب پنچایت سے بطور پنچایت سمیتی رکن کی حیثیت سے انتخاب لڑونگا۔انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں نے مجھے خدمت کرنے کا موقع دیا تو میں مقامی پنچایت کو خوبصورت پنچایت،بہتر سماج اور ایک ترقی یافتہ پنچایت میں شمار کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرونگا، جس سے ہمارے مقامی پنچایت کی الگ ہی شناخت قائم ہوگی، میں اپنے فرائض منصبی کو پوری دیانت داری،ایمانداری کے ساتھ ادا کرونگا اور لوگوں کے رنج و غم اور دکھ درد میں ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہونگا نیز غریبوں،یتیموں اور مجبور لوگوں کی مدد کرنا ہمارا اصل مقصد ہوگا۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے