بلگرام/ ہردوئی ( حافظ طریق احمد)
جمعیت علماء اتر پردیش کے سکریٹری قاری عبدالمعید چودھری نے ریاست کے تمام اضلاع کے سبھی صدورو نظماء سے اپیل کی کہ وہ جمیعت کی ممبر سازی مہم کو پوری ذمہ داری کے ساتھ کامیاب بنائیں۔
ضرورت محسوس ہو تو کیمپ لگاکر لوگوں کو ممبر بنائیں، عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا جمعیتہ علماء ہند نے ہر موقع پر ملک وملت کی رہنمائی کی ہے، اور دین ومذہب کی حفاظت ،مظلوموں کی دادرسی اور غریبوں کی امداد جمعیتہ علماء ہند کا خاص مشن رہا ہے ، تنظیم کو تقویت دینے اور ہماری آواز کو مضبوط بنانے کیلئے آپ جمعیت علماء کے ممبر بنئے، اس سے جمعیتہ علماء ہند کی طرف سے جاری خدمات کے دائرے کو مزید استحکام فراہم ہوگا۔