مالیگاؤں: نوری مشن سے کتاب ’’امام اور مقتدی‘‘ اور ’’دائمی تقویم‘‘ کی تقسیم

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

مالیگاؤں: 1اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز) [۱] دائمی تقویم: ایک مدت قبل مولانا تفویض احمد رضوی نے مالیگاؤں کے لیے اوقاتِ صلوٰۃ کی دائمی تقویم تیار فرمائی تھی؛ جس کی اشاعت نوری مشن نے کی۔ الحمدللہ! ۲؍ ایڈیشن شائع ہوئے۔ بِلاقیمت مساجد میں پہنچائی گئی- مالیگاؤں کے اطراف کی مساجد میں بھی یہی تقویم آویزاں ہے۔ بحمدہٖ تعالیٰ نوری مشن و اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر نے دائمی تقویم کا تیسرا ایڈیشن شائع کر دیا ہے۔ مساجد و مدارس کے لیے بِلاقیمت مدینہ کتاب گھر (مدینہ مسجد مالیگاؤں) سے مہیا ہے۔ مالیگاؤں و اطراف کی وہ مساجد جہاں اب تک دائمی تقویم نہیں پہنچی؛ ان کے ذمہ داران/ائمہ کرام تقویم حاصل کریں۔ نیز نئی مساجد کے لیے بھی تقویم حاصل کریں-
[۲] ’’امام اور مقتدی‘‘ یہ کتاب احکامِ مساجد و نظامِ مساجد سے متعلق بڑی عام فہم،مدلل، جامع ہے۔ مسائل و احکام اسلامی کا مرقع ہے- جسے مصلح قوم مولانا تطہیر احمد بریلوی نے قلم بند فرمایا ہے۔ ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے مالیگاؤں کی مساجد اہلسنّت کیلئے تحفتاً پیش کی جا رہی ہے- ائمہ مساجد و منتظمین مساجد سے گزارش ہے کہ کتاب کو نوری مشن کے ذمہ داران سے یا مدینہ کتاب گھر مدینہ مسجد مالیگاؤں سے حاصل کریں۔ واضح ہو کہ یہ کتاب علامہ محمد عبدالمبین نعمانی قادری کی فرمائش اور جناب مصطفیٰ آفندی سر کے ایما پر تقسیم کی جا رہی ہے۔

٭ نوری مشن-اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر مالیگاؤں

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

About ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

Check Also

خانوادۂ اعلیٰ حضرت نے دین کی پاسبانی کا فریضہ انجام دیا

عرس تاج الشریعہ میں علما و مشائخ کا اظہار خیال: نوری مشن سے لٹریچر کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔