متفرقات

عمدۃ القلم علامہ کمال احمد علیمی نظامی کی کتاب "رکعات تراویح کی تعداد" منظر عام پر

جمداشاہی: 1اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز) رمضان المبارک میں نماز تراویح کی رکعات کے بارے میں علماے کرام سے بہت سارے اقوال مروی ہیں، مگر راجح ترین قول بیس رکعات کا ہے،یہی احناف کا مذہب ہے، اسی پر صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کا اجماع ہے،مگر آج کے غیر مقلدین سہل پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ رکعت کا قول کرتے ہیں اور اسی پر عمل بھی کرتے ہیں، اس حوالے سے ایک مختصر تحریر بنام رکعات تراویح کی تعداد ایک تحقیقی جائزہ عوام الناس کی اصلاح کی غرض سے استاذ الاساتذہ صاحب قرطاس و قلم حضرت علامہ کمال احمد علیمی نظامی استاذ جامعہ علیمیہ جمدا شاہی بستی نے بہت پہلے لکھی تھی،مبلغ اسلام ریسرچ سینٹر نے حضور شفیق ملت، حضرت علامہ مفتی محمد شفیق الرحمان مصباحی عزیزی مفتی اعظم ہالینڈ کی فرمائش پر اس کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام وخواص کی خدمت میں بطور تحفہ پیش کرنے کا ارادہ کیا، الحمد للہ کتاب تیار ہے، جلد ہی زیور طباعت سے آراستہ ہو کر منظرِ عام آنے والی ہے، کتاب کا ٹائٹل ملاحظہ فرمائیں اور اس کو حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ فرمائیں۔۔
عبدالجبار علیمی نیپالی
مبلغ اسلام ریسرچ سینٹر جمدا شاہی
8795979383

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے