متفرقات

موتی ہاری: الخلیل ٹرسٹ کی جانب سے 300 سے زائد ضرورت مندوں کے ما بین گرم کپڑے اور کمبل کئے گئے تقسیم

خدمت انسانیت ہی ہماری اولین ترجیح ہے :مفتی حسیب اللہ حبیبی

موتی ہاری: ہماری آواز(عاقب چشتی) 20جنوری// الخلیل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ پٹنہ کی جانب سے مشرقی چمپارن کے ڈھاکہ اور پتاہی بلاک کے درجنوں اور شیوہر کے مختلف گاؤں پچپکڑی، مڑلی، گڑھیا، داؤدنگر، اسلام پور، بھنڈار، لہسنیا، محمد پور، کھوڑی پاکڑ، جھٹکاہی، امبا کلاں، بسہیا شیخ، گڑھوا، گڑھیا وغیرہ میں غریب ، یتیم، مسکین، بےسہارا مرد و عورت بچے اور بچیوں کے درمیان کمبل، چادر، کوٹ، سویٹر، انر، ٹراؤزر، گرم ٹوپی، ساڑھی، پینٹ شرٹ اور دیگرمختلف کپڑوں کی تقسیم کی گئیں، اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرسٹ کے بانی و صدر الحاج حضرت مولانا مفتی حسیب اللہ حبیبی نے کہا کہ ٹرسٹ کی جانب سے ضلع کے درجنوں گاؤں کا دورہ کر کے بلا تفریق مذہب غریبوں، یتیموں،بے سہارا اور ضرورت مند مردوں اور عورتوں، چھوٹے بچے اور بچیوں میں پانچ سو سے زائد مختلف قسم کے گرم کپڑے اور ضروریات زندگی کی چیزیں تقسیم کی گئیں ہیں انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں کی حاجت روائی اور دلجوئی ہر مذہب کی بنیادی تعلیم ہے، مذہب اسلام میں بھی یتیموں، بیواؤں، غریبوں، بے سہارا اور معذوروں کی مدد کرنے کے واضح احکامات دیے گئے ہیں اسی لئے ٹرسٹ کے مقاصد میں سے رفاہی کاموں میں اولین ترجیح اس کام کو دی جاتی ہے اس ٹرسٹ کی شروعات ۲۰۱۹ سے ہوئی ہے روز اول سے ہی جنگی پیمانے پر بلا کسی رکاوٹ کے اسی طرح سے کام کیا جا رہا ہے اس ٹرسٹ کے ذریعے سے درجنوں یتیم غریب بچیوں کی شادی میں تعاون کرکے ان کی شادی کرائی گئی ہے بیواؤں کی انفرادی امداد کی جاتی ہے، لاچار مریضوں کو دوا علاج فراہم کیا جاتا ہے انفرادی دوا علاج کے ساتھ ساتھ اجتماعی دواء علاج کا بھی انتظام کیا جاتا ہے گذشتہ سال فروری کے مہینے میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر کے ایک ہزار سے زائد مریضوں کا مفت دوا علاج اسی ٹرسٹ کے ذریعے کرایا گیا تھا پچھلے سال بھی الخلیل ٹرسٹ کے ذریعہ کپڑا تقسیم کا پروگرام چلایا گیا تھا جس کے تحت درجنوں گاؤں میں ساڑھے تین سو لوگوں میں میں کپڑے تقسیم کئے گئے تھے۔موقع پر موجود رہنے والوں میں ٹرسٹ کے تمام اراکین کے اسماء شامل ہیں

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے