ہماری آواز: دہلی،23جنوری(نامہ نگار) یوم جمہوریہ پر کسان محاذ کی طرف سے دہلی کے آؤٹر رنگ روڈ پر ٹریکٹر پریڈ کے اعلان کے بعد اچانا علاقے سے کافی تعداد میں ٹریکٹروں کے قافلے کے ساتھ کسان دہلی بارڈر کی طرف روانہ ہورہے ہیں۔
ہائیوے پر ہر دس سیکنڈ میں دہلی کی طرف ترنگا،بھاکیو کا جھنڈا لگے ٹریکٹر – ٹرالی جاتے دکھائے دے رہے ہیں۔
اچانا کے پولیس تھانہ سے آگے لگائے گئے بھنڈارے پر کسانوں کے قافلے رُک کر آگے جارہے ہیں تو کھٹکڑ ٹول پر دئے جارہے دھرنے بھی کچھ دیر دہلی جانے والے علاقے کے کسانوں کے قافلے رک کر جارہےہیں۔