ہماری آوازپریاگ راج،23 جنوری(نامہ نگار) اترپردیش کے نائب وزیراعلی کیشور پرساد موریہ نے کہا کہ وہ ’نائب وزیراعلی بعد میں ہیں پہلے رام بھکت ہیں‘‘
رام جنم بھومی تیرتھ مقام ٹرسٹ کے رکن سوامی واسودیو آنند کے آشرم میں ہفتے کو منعقد ’مندر نرمان سمرپن نیدھی‘ پروگرام میں مسٹر موریہ نے اجودھیا میں رام مندرنرمان سہیوگ نیدھی ابھیان کے تحت سوامی واسودیو آنند اور ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے کو اپنے 30 ماہ کی تنخواہ کے برابر قریب 11لاکھ روپے کا چیک سونپا۔
اس کے علاوہ نائب وزیراعلی نے تعمیرات عامہ کے محکمے کے ملازمین کی طرف سے بھی ایک کروڑ روپے کا چیک بھی دیا۔
پروگرام میں بی جےپی رہنماؤں کی طرف سے بھی قریب ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم کا چیک سونپا گیا