متفرقات

پارلیمنٹ میں نیتاجی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

ہماری آوازنئی دہلی،23 جنوری (پریس ریلیز) لوک سبھا اسپیکر اوم برلا،وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام بنی آزاد نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کی جینتی پر ہفتے کو پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی ہال میں ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔
کئی حالیہ اور سابق ارکان پارلیمنٹ سمیت لوک سبھا کے جنرل سکریٹری اتپل کمار سنگھ اور راجیہ کے جنرل سکریٹری دیش دیپک ورما نے بھی آزاد ہند فوج کے بانی نیتاجی بوس کی تصویر پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
نیتاجی کی آج 125 ویں جینتی ہے۔ہندوستان اور اس وقت کے صدر،ڈاکٹر این سنجیو ریڈی نے 23 جنوری ،1978 کو پارلیمنٹ پاؤس کے مرکزی ہال میں نیتاجی کی تصویر کی نقاب کشائی کی تھی۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے