متفرقات

شمال-مشرق میں بی۔جے۔پی۔ حکومت بننے پر باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے: امت شاہ

امپھال: ہماری آواز/ 27 دسمبر (پریس ریلیز) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کہا کہ شمال-مشرق میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت بننے کے بعد زیادہ تر باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے اور اب جو کچھ بچے ہوئے ہیں وہ بھی جلد مین اسٹریم میں شامل ہو جائیں گے مسٹر شاہ نے یہاں ہاپتا کانگجیئیبُنگ میں ایک عوامی استقبالیہ پروگرام کے دوران کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان دنیا کا نمبر ایک ملک بننے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ممالک میں چوٹی پر پہنچنے کا ہندوستان کے سفر کے دوران ملک کے کسی بھی حصے، بالخصوص شمال۔مشرق کو کسی بھی صورت میں پیچھے نہیں چھوڑا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جب کانگریس شمال۔مشرقی ریاستوں میں حکومت کر رہی تھی، تب پورے ملک میں باغیوں، بند اور ناکہ بندی وغیرہ میں اضافہ درج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شمال۔مشرق میں بی جے پی کی حکومتیں بننے کے بعد زیادہ تر باغیوں نے اپنی بندوقیں چھوڑ دی اور مین اسٹریم میں لوٹ آئے۔ باقی ماندہ گروپ بھی مین اسٹریم میں لوٹ آئیں گے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے